Latest news

عشرہ محرم الحرام کے دوران شہریوں کو بہترین سیکورٹی فراہم کی جائے،اظہر حیات

قصور:  ڈپٹی کمشنر قصور محمد اظہر حیات نے کہا ہے کہ عشرہ محرم الحرام کے دوران شہریوں کو بہترین سیکورٹی فراہم کی جائے تا کہ وہ مکمل قلبی و روحانی خضوع و خشوع کیساتھ اپنے دینی و مذہبی فرائض کی انجام دہی کر سکیں ۔

ڈپٹی کمشنر قصور نے قصور ،پتوکی ، چونیاں اور کوٹ رادھاکشن کے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ اہل تشیع بھائیوں کی طرف سے نشان دہی کئے گئے مسائل اور انکے بروقت حل کیلئے انکی طرف سے پیش کی گئی مثبت اورر مفید تجاویز کی روشنی میں ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے ۔

ڈپٹی کمشنر قصور نے ضلعی انتظامیہ کے افسران کو حکم دیا کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر امام بار گاہوں اور مجالس کے آغاز اور اختتام تک نہ صرف خود موجود رہیں بلکہ اس کے تصویری ثبوتوں پر مشتمل رپورٹس بھی بلا ناغہ جمع کرواتے رہیں ۔ڈی سی قصور نے کہا کہ چاروں تحصیلوں کے اے سی صاحبان اور انکا معاون عملہ امام بار گاہوں ، مجالس اور جلوسوں کے روٹوں پر صفائی ستھرائی ، لائٹنگ ، بجلی تاروں کی صحیح حالت میں تنصیب جیسے دیگر امور پر خصوصی توجہ دیں ۔

ڈپٹی کمشنر قصور محمد اظہر حیات نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبدالغفار قیصرانی ،اے ڈی سی آر عابد حسین بھٹی اور اے سی قصور محترمہ انعم زید کے ہمراہ رات 9بجے امام بار گاہ سادات منزل قصور کا اچانک دورہ کیا اور صفائی ستھرائی ، لائٹنگ اور سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا ۔

امام بارگاہ سادات منزل قصور کی انتظامیہ اور موقع پر موجود شہریوں نے ڈپٹی کمشنر کے اچانک دورے پر انکا شکریہ ادا کیا اور ڈی سی قصور اور ڈی پی او کی طرف سے کروائے جانیوالے تمام تر انتظامات پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا ۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.