Latest news

سابق خاوند نے مطلقہ بیوی اور اسکے دو سالہ بچے کو گلا گھونٹ قتل کر دیا

بورے والا:  سابق خاوند نے مطلقہ بیوی اور اسکے دو سالہ بچے کو بے دردی سے گلا گھونٹ قتل کر دیا جبکہ مقتولہ کا دوسرا بیٹا بھی لا پتہ،ملزم نے واردات کے بعد گرفتاری دیدی،تھانہ ساہوکا پولیس نے قاتل اور اسکے باپ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا،تفصیلات کے مطابق نواحی قصبہ دیوان صاحب کے رہائشی محمد نواز کی بیٹی شہناز بی بی کی وٹہ سٹہ کی شادی آٹھ سال قبل انکے قریبی عزیز محمد مدثر سے ہوئی جس میں سے انکا ایک بیٹا بھی تھا گھریلو ناچاقی پر مدثر نے اسے تین سال بعد اسے طلاق دیدی جسکے کچھ عرصہ بعد شہناز کے ماں باپ نے اسکی شادی محمد اکرم سے کر دی اس میں سے بھی انکا ایک بیٹا تھا لیکن شہناز کی دوسرے خاوند سے بھی نہ نبھ سکی اور اس نے اکرم سے بھی چند ماہ قبل طلاق لے لی اس دوران شہناز کی سابقہ خاوند سے صلح ہو گئی اور وہ اسے دوبارہ نکاح پر مجبور کرتا تھا لیکن شہناز نے انکار کر دیا تھا گزشتہ شب مدثر شہناز کے گھر آیا اور شہناز کو اسکے دونوں بیٹوں 2 سالہ احمد فراز اور5 سالہ علی عباس سمیت گھر سے لیکر چلا گیا رات گئے تک جب شہناز اور اسکے بچے گھر واپس نہ آئے تو اسکے گھر والوں کو فکر لاحق ہو گئی اور وہ اسے تلاش کرتے ہوئے کھیتوں سے گزر رہے تھے کہ دو سالا احمد فراز اور اسکی ماں شہناز کی لاشیں پانی سے بھرے کھال میں پڑی نظر آئیں جنہیں پانی سے نکالنے پر پتہ چلا کہ دونوں کو گلا دبا کر قتل کیا گیاجبکہ شہناز کا دوسرا بیٹا لاپتہ تھا ملزم مدثر نے واردات کے بعد پولیس کو گرفتاری دیدی۔ پولیس نے ملزم کی نشاندہی پر دوسرا بچہ علی عباس اسکے والدین کے گھر سے برآمد کر لیا۔

اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ ساہوکا پولیس نے نعشوں کو قبضہ میں لیکر پوسٹمارٹم کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بورے والا منتقل کر دیا پوسٹمارٹم کے بعد نعشیں ورثاءکے حوالے کر دی گئیں اور مقتولہ کے بھائی محمد ریاض کی درخواست پر ملزم مدثر اور اسکے والد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.