Latest news

امام عالی مقام کی لازوال قربانی پوری انسانیت کےلئے درس ہے،خواجہ شعیب

وزیرآباد: امام عالی مقام کی لازوال قربانی پوری انسانیت کے لئے درس ہے، دین اسلا م کی سربلندی ،رب کریم کی واحدانیت اورامام الانبیاء کی روشن تعلیمات کے فروغ کی خاطرنواسہ رسول ،اہل بیت اورامام حسین ؓ کے وفادارساتھیوں نے جس طرح استقامت اورصبرکے ساتھ میدان جنگ میں پرچم حق بلندکیا اس نے تاابدیزیدی قوتوں اورباطل کوشرمندہ کردیا ہے۔

ان خیالات کااظہارسابق کونسلر خواجہ شعیب اورتجمل نثار نے امام بارگاہ قصربتول صلے شاہ سے نکالے گئے جلوس کی قیادت کرتے ہوئے کیا۔ انہوںنے کہا کہ ایام محرم ہمیں رواداری اوربرداشت کاسبق دیتا ہے۔ تمام مکاتب فکرپرفرض عائد ہوتا ہے کہ وہ امام عالی مقام کے اجلے کرداراورروشن تعلیمات کومشعل راہ بناکرایک دوسرے کے دکھ دردبانٹ لیں اوریکسوہوکرملکی ترقی واستحکام کے لئے جدوجہدکریں۔

جلوس اپنے روائتی راستوں سے ہوتے ہوئے رات گئے اپنے مقررہ مقام پراختتام پذیرہوا۔ تمام مکاتب فکرپرفرض عائد ہوتا ہے کہ وہ امام عالی مقام کے اجلے کرداراورروشن تعلیمات کومشعل راہ بناکرایک دوسرے کے دکھ دردبانٹ لیں اوریکسوہوکرملکی ترقی واستحکام کے لئے جدوجہدکریں۔جلوس اپنے روائتی راستوں سے ہوتے ہوئے رات گئے اپنے مقررہ مقام پراختتام پذیرہوا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.