Daily Taqat

سپیکرقومی اسمبلی سے یورپین یونین کےسفیرکی ملاقات

اسلا م آباد: سپیکر قومی اسمبلی سر دار ایاز صادق نے کہا ہے کہ پاکستان یو رپین یو نین کے ساتھ اپنے تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے جو دوستی ،تعاون اور ہم آہنگی کی مضبوط بنیا دوں پر استوار ہیں۔ انہو ں نے ان خیا لا ت کا اظہار پا کستان میں یو رپین یو نین کے رMr.Jean-Francois Cautainسے گفتگو کر تے ہوئے کیا جنہو ں نے پیر کے روز پا رلیمنٹ ہا و س میں سپیکر سے ملا قات کی۔سپیکر نے پا کستان میں جمہو ری عمل اور جمہو ری اداروں کے استحکا م کے لیے تعاون پر یو رپین یو نین کے کر دار کی تعریف کی۔انہو ں نے کہا کہ پا کستان کی سیاسی قیادت یورپین یو نین کے ساتھ طویل مد تی شراکت داری کی خواہا ں ہے اور تجا رتی و اقتصادی ،امن وسکیو رٹی اور پا رلیما نی سطحو ں پر تعاون کو فر وغ دینا چاہتی ہے۔سپیکر نے کہا کہ ہم جمہو ریت کے فروغ ،عالمی امن خصو صا جنوبی ایشاءمیں امن اور ترقی کے لیے عالمی قوتوں کے شانہ بشانہ کھڑ ے ہیں۔انہو ں نے کہا کہ اس وقت پا کستانیو ں کی بڑی تعدادیو رپ میں سکو نت پذیر ہے اور وہ ان معاشروں کے باعزت شہری ہیں اور ان میں کچھ ان کی پا رلیما نو ں کے منتخب ممبر ہیں۔یو رپین یو نین کے سفیر Mr.Jean-Francois Cautainنے سپیکر کے تا ثرات کو سراہا اور یو رپین یو نین کی طرف سے پا کستان میں بنیا دی ڈھا نچے کی ترقی ،صنفی مساوات ، تعلیم اور صحت کے شعبو ں کے علا وہ اراکین پا رلیمنٹ اور پا رلیما نی عملے کی استعدارکا ر میں اضافے کے لیے ہر ممکن تعاون کا یقین دلا یا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »