Daily Taqat

یورپی یونین کا جرمنی میں حکومت کے قیام کے معاہدے پر اطمینان کا اظہار

برسلز: یورپی یونین نے جرمنی میں یونین جماعتوں اور سوشل ڈیموکریٹس کے مابین نئی حکومت کے قیام کا معاہدہ طے پانے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ برسلز میں فرانس سے تعلق رکھنے والے یورپی کمشنر پیئر ماسکویسی نے کہا ہے کہ برلن میں ایک مستحکم حکومت کے قیام سے یورو زون میں اصلاحاتی عمل کو تیزی سے آگے بڑھانے میں مدد ملے گی۔

یورپی کمیشن کے سربراہ ڑاں کلود ینکر نے بھی اس نتیجے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ ستمبر2017ءکے انتخابات کے بعد گزشتہ روز جرمنی کی 3 جماعتوں کے مابین حکومت سازی کا معاہدہ طے پایا تھا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »