Daily Taqat

کرپشن کے خاتمے کے بغیر کوئی معاشرہ آگے نہیں بڑ ھ سکتا،اسد قیصر

اسلام آباد :  قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر نے کہا ہے کہ کرپشن کے خاتمے کے بغیر کوئی معاشرہ آگے نہیں بڑ ھ سکتا،معیشت کو استحکام دینا سب سے بڑا چیلنج ہے اور ہم اس چیلنج
کو قبول کرتے ہوئے اپنے پاوں پر کھڑے ہونگے ۔جمعہ کو سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے یورپین یونین الیکشن آبزرو رمشن کے وفد نے ملا قات کی جس میں دو طرفہ تعلقات اور با ہمی دلچسپی کے دیگر امو ر پر گفتگو کی گئی ۔ اسپیکر نے کہاکہ پارلیمنٹ کو صحیح معنوں میں عوام کا ترجمان بنانے میں اپنا کردار ادا کروں گا۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ تعلیم، صحت، ماحولیات، احتساب اور کرپشن کا خاتمہ اولین ترجیحات ہیں۔اسپیکر اسد قیصر نے کہاکہ کرپشن کے خاتمے کے بغیر کوئی معاشرہ آگے نہیں بڑ ھ سکتا۔

اسدقیصر نے کہاکہ قانون سب کےلئے ایک ہی ہو گا اور کوئی بھی اس سے مبرا نہیں ہو گا۔انہوںنے کہاکہ معیشت کو استحکام دینا سب سے بڑا چیلنج ہے اور ہم اس چیلنج کو قبول کرتے ہوئے اپنے پاوں پر کھڑے ہونگے۔اسد قیصر نے کہا کہ پاکستان کو ویلفیئر اسٹیٹ بنا نا ہمارا مشن ہے اور ہم اس مشن میں ضرور کامیاب ہونگے۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ دنیا میں امن کے قیا م کے لیے پا کستان نے بڑی قربا نیا ں دیں اور پا کستا ن کا ہر گھر دہشتگردی سے متا ثر ہو ا۔اسد قیصر نے کہا کہ دہشتگردی کے خلا ف جنگ ہم پر مسلط کی گئی اس کی وجہ سے ہمیں بھا ری جا نی و ما لی نقصانا ت اٹھانا پڑے۔اسپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ پا کستان نے دہشتگردی پر بڑی حد تک قا بو پا لیا ہے جس سے غیر ملکی سر ما یہ کا روں کے اعتما د میں اضافہ ہو ا ہے وہ پا کستان میں سر ما یہ کا ری میں دلچسپی لے رہے ہیں۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ میر ا تعلق پا کستان کے اس خطے سے ہے جس نے دہشتگر دی کے خلا ف جنگ میں بڑی قر با نیا ں دی ہیں۔اسد قیصر نے کہا کہ دنیا نے پا کستان کو وہ پزیرائی نہیں دی جس کا وہ مستحق تھا۔اسد قیصر نے کہا کہ پا کستان کی سیا سی قیا دت علا قائی را بطوں کو فروغ دینے اور خطے سے دہشتگر دی کے خاتمے کے لیے پر عزم ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ یورپین یونین کے وفد نے اسد قیصر کو سپیکر کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی ۔ وفد نے کہا کہ پا کستا ن میں جمہو ریت کا استحکا م اور پا رلیمنٹ کی با لا دستی خو ش آئند ہے۔وفد نے سپیکر کو الیکشن 2018ء کے حوالے سے مرتب کی گئی رپورٹ بھی پیش کی۔

 


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »