الیکشن کمیشن میں عمران خان کیخلاف انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کیسزکی سماعت 21 فروری تک ملتوی

اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے عمران خان کے خلاف انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کیسز کی سماعت 21 فروری تک ملتوی کردی۔عمران خان کے خلاف این اے 120، این اے 63 اور این اے 162 میں انتخابی ضابطہ اخلاق کیسز کی سماعت ممبر پنجاب الطاف قریشی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی۔ عمران خان کے وکیل بابر اعوان الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے، انھوں نے دلائل دیے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں ضابطہ اخلاق والا کیس ابھی چل رہا ہے، ہائیکورٹ نے کیس کی سماعت 12 فروری تک ملتوی کی ہے، ہائیکورٹ نے کیس کے فیصلہ تک الیکشن کمیشن کو کاروائی سے روکا ہے، انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کیسز کی سماعت 21 فروری تک ملتوی کردی، این اے ایک سو بیس انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں کے معاملہ پر کیپٹن صفدر، پرویز رشید،طلال چوہدری، بلال یاسین اور چیف سیکریٹری پنجاب کے خلاف بھی کیسز کی سماعت 21 فروری تک ملتوی کی گئی،  رہنما پی ٹی آئی بابر اعوان نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 260 کے تحت سیاستدان سرکاری ملازم کی صف میں نہیں، سیاستدان پر انتخابی مہم کی قدغن نہیں لگائی جاسکتی، لاہور میں احتجاج سیاسی جماعتوں کا آئینی حق ہے، لاہور میں راستے بند کیے گئے تو مجیب ثانی کے گھر کی طرف احتجاج جائے گا


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.