Daily Taqat

2018 کے عام انتخابات میں غیر ملکی مبصرین پرکوئی پابندی عائد نہیں کی الیکشن کمیشن

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ 2018 کے عام انتخابات میں غیر ملکی مبصرین پر کوئی پابندی عائد نہیں کی۔ذرائع  کے مطابق ترجمان الیکشن کمیشن نے وضاحت کی کہ الیکشن کمیشن تمام مبصرین کو انتخابی عمل کا اہم جزسمجھتا ہے اورالیکشن کمیشن غیرملکی مبصرین کو انتخابی عمل سے دورنہیں رکھنا چاہتا ¾آئندہ عام انتخابات کے لیے تمام مبصرین کےلئے ایک جامع منصوبہ  بندی کی جا رہی ہے، غیرملکی انتخابی مبصرین کو عالمی طریقہ کار کے تحت ایکریڈیشن کارڈ جاری کئے جائیں گے، غیرملکی مبصرین انتخابی عمل کے جائزے کےلئے اپنی درخواستیں وزارت داخلہ کے ذریعے بھیجتے ہیں، وزارت داخلہ سے سیکیورٹی کلیئرنس کے بعد الیکشن کمیشن مبصرین کو اجازت نامے جاری کرےگا ¾اس کے علاوہ الیکشن کمیشن نے انتخابات 2018 میں ان مٹ سیاہی استعمال کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، جس کےلئے الیکشن کمیشن نے پی سی ایس آئی آرکومطلوبہ مقدارمیں سیاہی تیارکرنے کی ہدایت کردی ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابات کےلئے 5 لاکھ 59 ہزار125 اسٹیمپ پیڈ ¾ ان مٹ سیاہی کے 4 لاکھ 6 ہزار485 مارکراستعمال ہوں گے۔دوسری جانب الیکشن کمیشن نے چاروں صوبوں سے پولنگ اسٹیشنز اور پولنگ بوتھ کا ڈیٹا طلب کرلیا ہے، چاروں صوبائی سیکرٹریز کو ہدایت کی گئی ہے کہ 21 مئی تک ڈیٹا بھجوادیاجائے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »