الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخابات کیس کی سماعت 8فروری تک ملتوی

اسلام آباد :  الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو ایک بار پھر انٹرا پارٹی انتخابات کی مکمل تفصیلات جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے انٹرا پارٹی انتخابات میں بے ضابطگیوں کے کیس کی سماعت 8 فروری تک ملتوی کردی۔ تحریک انصاف انٹرا پارٹی انتخابات میں بے ضابطگیوں سے متعلق درخواست پر سماعت چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی  میں 4 رکنی بینچ نے کی، پی ٹی آئی کے رہنما اعظم سواتی نے کہا کہ ہمارے پاس انٹرا پارٹی کی تمام تفصیلات موجود ہیں۔ انٹرا پارٹی انتخابات میں کچھ بھی غیرقانونی نہیں، ممبرز کی تعداد لاکھوں میں ہے، انٹرا پارٹی انتخابات کا ریکارڈ بہت زیادہ ہے، چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیئے کہ گزشتہ سماعت پریہ بات ہوچکی ہے، جواب مکمل جمع کروائیں۔ اعظم سواتی نے کہا کہ ریکارڈ ہزاروں صفحات پر مشتمل ہے، مزید وقت دیں، پیش کر دوں گا، درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ پی ٹی آئی تاخیری حربہ استعمال کررہی ہے۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ پی ٹی آئی کو انٹرا پارٹی انتخابات کا ریکارڈ کم ازکم ایک سال رکھنا چاہیے تھا، درخواست پر مزید سماعت 8 فروری کو ہوگی۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.