Daily Taqat

الیکشن کمیشن نے آفیسرز اینڈ اسٹاف رولز 2018 کا مسودہ تیار کر لیا

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے آفیسرز اینڈ اسٹاف رولز 2018 کا مسودہ تیار کر لیا،سروس رولز کی فائل ڈیڑھ سال
سے زائد عرصے سے منظوری کی منتظر تھی،سروس رولز پر بے سود درجنوں اجلاس کئے گئے،سروس رولز منظور نہ ہونے کے باعث حال ہی میں پرانے رولز پر جونیئر ملازمین کو بی پی ایس 11،14اور15 سے بی پی ایس 17 میں پروموٹ کیا گیا، 29 ستمبر اور 13 اکتوبر کو صوبائی الیکشن کمیشن میں خلاف ضابطہ تر قیوں کی نشاندہی کی خبر نشر ہوئی تھی،پنجاب ،کے پی کے میں افسران کو 11 سے 14 میں ڈائریکٹ ترقی کی دی گئی تھی،نئے سروس رولز نہ بنانے کی وجہ سے ڈیڑھ سال سے زائد عرصہ کے لیے ڈی پی سی روکی گئی تھی،نئے سروس رولز بنانے کے اجلاس بے سود ثابت ہونے کے باعث کءافسران اور ملازمین اپنے حق سے محروم تھے ، ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق قواعد و ضوابط کے مسودہ کو ویب سائٹ پر آویزاں کر دیا گیا ہے ،الیکشن کمیشن کے افسران و ملازمین مسودہ پر تجاویز یا تحفظات جمع کراسکتے ہیں،پانچ نومبر تک تجاویزدی جاسکتی ہیں،اس کے بعد کمیشن سماعت کرے گا،کمیشن میں تقرریوں سے متعلق قواعد الیکشن ایکٹ 2017 کی روشنی میں وضع کئے گئے۔الیکشن ایکٹ کمیشن کو تقرریوں، ملازمت کی شرائط وضع کرنے کا اختیار دیتا ہے۔

 


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »