اپوزیشن لیڈرکے معاملے پر پی ٹی آئی سے اتحاد کا امکان نہیں، اعجازجاکھرانی

اسلام آباد :  پیپلز پارٹی کے رہنما رکن قومی اسمبلی اعجاز جاکھرانی نے کہا ہے کہ سینیٹ میں اپوزیشن
لیڈرکے معاملے پر پی ٹی آئی سے اتحاد ممکن نہیں۔ جمعرات کو پارلیمنٹ ہاوس کے باہر انہوں نے کہا کہ چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے حوالے سے تمام اپوزیشن جماعتوں نے مل کر کردار ادا کیا تھا، اب سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے حوالے سے پی پی پی کا پی ٹی آئی سے اتحاد کا امکان نہیں، وہی جماعت اپوزیشن لیڈر بنا سکے گی جس کے پاس زیادہ ووٹ ہوں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سینیٹ کے انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے حوالے سے الیکشن کمیشن کی جانب سے تحقیقات کا آغاز خوش آئند ہے تاہم اس کے ثبوت ملنے کے امکانات کم ہیں۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.