Daily Taqat

مصر، سنگدل شخص نے دوا نہ کھانے پر والدہ کو ذبح کر دیا

قاہرہ:  مصر میں ایک نشے کے عادی شخص نے اپنی معمر والدہ کو دوا نہ کھانے پر ذبح کر دیا۔ مصری ذرائع کے مطابق قاہرہ کی پولیس کو اطلاع ملی کہ ایک شخص نے اپنی والدہ کو انتہائی بیدردی سے قتل کر دیا۔ اہل محلہ نے پولیس کے آنے تک ملزم کو فرار ہونے کا موقع نہیں دیا۔ ملزم سے ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا کہ وہ نشے کا عادی تھا۔

اس کی معمر والدہ کافی عرصہ سے بیمار تھی والدہ کے دوائی نہ کھانے کے پر سنگدل ملزم طیش میں آگیا اور خنجر سے اپنی سگی والدہ کو ذبح کر دیا۔ جنونی شخص نے اسی پر بس نہیں کیا بلکہ والدہ کی نعش پرانتہائی بے دردی سے خنجر زنی کرتا رہا۔ عدالت نے ملزم کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر تحقیقاتی ادارے کے سپرد کر دیا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »