Daily Taqat

تعلیم اور قلم جیسا ہتھیار پاکستان سمیت دنیا کو بدلنے کی صلاحیت رکھتا ہے، مصطفی کمال

کراچی :  پاک سرز مین پارٹی چیئر مین سیدمصطفی کمال نے کہا کہ تعلیم ایک ایسی طاقت اور قلم ایک ایسا ہتھیار ہے جس کے ذریعے پاکستان سمیت دنیا کو بدلنے کی صلاحیت رکھتا ہے کیونکہ آج کے طلباءکو ہی کل پاکستان اور عوام کی عملی خدمت کرنی ہے ان خیالات اظہار پی ایس پی کے مرکزی دفتر پاکستان ہاﺅس  میں اسٹوڈنٹس فیڈریشن آف پاکستان کے عہدیداران سے گفتگوکر تے ہوئے کیا۔ انہو ںنے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے ہماری نسل کو بے پناہ صلاحیتوں سے نوازا ہے اور ان کی صلاحیتوں کا بھر پور فائدہ اٹھا کر علمی زندگی کے ساتھ ساتھ معاشرے کے لئے ایک اعلیٰ مثال قائم کرسکتے ہیں انہوں نے کہاکہ پا ک سر زمین پارٹی میںطلباءکو ہر اول دستہ تصور کیاجاتا ہے اور پی ایس پی اس بات پر یقین رکھتی ہے کہ کسی بھی ملک کی ترقی میں طلباءاہم کردار ادا کرتے ہیں انہوں نے کہاکہ پی ایس پی سیاست برائے سیاست نہیں کررہی بلکہ نظام کی تبدیلی کی جدوجہد کررہے ہیں اور ہم ایسے معاشرے کا قیام عمل میں لانا چاہتے ہیں کہ جہاں غریب اور امیر طلباءو نوجوانوں کو تعلیم اور روزگار کے یکساں مواقع حاصل ہوں، انہوں نے کہاکہ سندھ اور پاکستان بھر کی عوام،طلباءاور نوجوانوں کو یکساں مواقعوں،انصاف،عزت اور اختیار کی فراہمی پاک سرزمین پارٹی کا منشور ہے اور اسی منشور پر عمل پیرا ہوتے ہوئے عوام کے مسائل حل بھی ہونگے اور پاکستان ترقی بھی کرے گا۔انہوں نے کہاکہ طلباءاور نوجوانوں کو پی ایس پی کی شکل میں ایک ایسا پلیٹ فارم مہیا ہوا ہے جس میں شامل ہوکر عوام،طلبائ،نوجوانوں اور پاکستان کی ترقی میں عملی اور اہم کردار ادا کرسکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ طلباءزیادہ سے زیادہ علم حاصل کرنے پر توجہ دوں تاکہ ملک کو لاحق معاشی اور سماجی بحرانوں سے باہر نکال سکیں اور اسٹوڈنٹس فیڈریشن آف پاکستانSFP تعلیمات کے فروغ کے لئے ہر اقدامات اٹھائی گی اور پاک سرزمین پارٹی کا نظریہ،منشور اور فکر و فلسفہ ہر خاص و عام میں پھیلانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »