دھرنا مسلم لیگ (ن) کی عوامی حمایت کم کرنے کیلئے تھا، نوا زشریف جیل بھی جا سکتے ہیں : اکانومسٹ

اسلام آباد: عالمی جریدہ اکانومسٹ کے مطابق فیض آباد دھرنا مسلم لیگ (ن) کی عوامی حمایت کم کرنے کی کوشش تھا۔اپنے خلاف مقدمات پر نواز شریف جیل بھی جاسکتے ہیں لیکن مخالفین کیلئے پنجاب میں لیگی ووٹ بنک توڑنا مشکل ہو گا۔ دھرنا ختم کرنے میں فوج کی ثالثی پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔ عدالت نے بھی اس پر جواب طلب کیا جبکہ سول سوسائٹی کے رہنماﺅں نے اسے جمہوریت کی موت کا پروانہ قرار دیاہے۔روزنامہ نوائے وقت کےمطابق جریدہ مضمون میں لکھتا ہے کہ اداروں کی جانب سے بعض جماعتوں کے انضمام اور اتحاد بنانے کی کوششوں کے بھی انکشافات ہوئے۔ یہ خیال کیا جا رہا ہے کہ عمران خان سٹیبلشمنٹ اور مذہبی جماعتوں کی حمایت کرکے اقتدار میں آسکتے ہیں۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.