[wp_news_ticker_benaceur_short_code]

مشرقی تیمورکے صدر نے پارلیمنٹ کوتحلیل کردیا، نئے انتخابات کرانیکا اعلان

[mashshare]

ڈلی :  مشرقی تیمور کے صدر نے پارلیمنٹ کو تحلیل کر کے ملک میں نئے انتخابات منعقد کرانے کا اعلان کر دیا ۔جمعہ کو مشرقی تیمور کے صدر فرانسسکو لو اولو گٹرس نے وزیر اعظم ماری الکٹاری کی حکومت ختم کرتے ہوئے پارلیمنت تحلیل کر دی جس کا مقصد ملک میں موجود سیاسی بحران حل کرنا بتایا گیا ہے تاکہ معشی اصلاحات کا عمل شروع کیا جا سکے۔

انھوں نے پارلیمنٹ تحلیل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ عوام ہمیں درپیش مسائل کو حل کرنے میں مدد دیں اور دوبارہ ووٹ ڈالیں۔ انھوں نے کہاکہ نئے الیکشن کی تاریخ کا اعلان آئینی قوانین کا جائزہ لینے کے بعد جلد کیا جائے گا۔ الکٹاری جو کہ 2002ءمیں انڈونیشیا سے آزادی کے بعد مشرقی تیمور کے پہلے وزیر اعظم بنے تھے کی حکومت اس سے قبل 2006ءمیں 600 فوجیوں کو برطرف کرنے کے بعد سیاسی بحران کے پیدا ہونے کی وجہ سے ختم ہوئی تھی۔ مشرقی تیمور کے صدر نے حکومت ختم کرنے سے پہلے سیای جموعتوں سے طویل اور جامع مشاورت کی تھی۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.