Daily Taqat

لالہ موسیٰ، ریسکیو 1122کا 9 ، 10 محرم الحرام کےلئے ڈیوٹی پلا ن تیا ر

لالہ موسیٰ: ریسکیو 1122نے نو اور دس محرم الحرام کےلئے جامع ڈیو ٹی پلا ن تیا ر کر لیا ،ریسکیو 1122 کے تمام اسٹیشنوں پر ہائی الرٹ رہے گی، افسران و اہلکاروں کی چھٹیا ں منسوخ کر دی گئی ہیں، ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ا نجینئرنعیم اختر نے ضلع بھر کے ریسکیو1122افسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے بتایا کہ ضلع بھرمیں نو، دس محرم کے بڑے اجتماعات جلوسوں ،مجالس پر ریسکیو ایمبولینسز اور فائیر وہیکلز موجود ہو نگی، جامع پلان کے تحت ریسکیوکی گاڑیوں کی نگرانی کنٹرول روم کے کیمروں اور ٹریکر سٹم کے ذریعے کی جائیگی ،مجالس اور جلوس کے روٹس پر ریسکیو پوسٹ قائم کی جائینگی جہاں تعینات عملہ کے پاس ابتدائی طبی امداد کیلئے ضروری سامان موجود ہوگا، انہوں نے بتایا کہ زنجیر زنی کرتے ہوئے زخمی ہونیوالے ماتمی حضرات کو بروقت فرسٹ ایڈدینے کے انتظامات کئے گئے ،ریسکیو پوسٹوں پر تعینات افسران و جوان مجالس کے اختتام تک ڈیوٹی پر موجود رہیں گے، انہوں نے بتایا کہ جامع پلان پر عمل درآمد کیلئے انسپکشن ٹیم بھی تشکیل دےدی گئی جسکی نگرانی وہ خود کرینگے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »