قندیل بلوچ قتل کیس کی سماعت کے دوران عدالت کا اگلی پیشی پرمفتی عبدالقوی کوپیش ہونےکاحکم

ملتان:  قندیل بلوچ قتل کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے اگلی پیشی پر مفتی عبدالقوی کو  پیش ہونے کا حکم دےدیا ۔ جمعرات کو ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج عبدالرشید عابد کی عدالت میںقندیل کے قتل میں ملوث اس کے بھائی وسیم اور کزن حق نوازکو پیش کیا گیا ۔ذرائع کے مطابق مختصر سماعت کے بعد عدالت نے 3 فروری کو دوبارہ سماعت کا حکم دیتے ہوئے مفتی عبدالقوی کو بھی 3 فروری کی سماعت میں پیش ہونے کے لئے نوٹس جاری کرنے کا حکم دے دیا ۔واضح رہے کہ قندیل بلوچ کو گزشتہ سال 15 جولائی کی شب قتل کیا گیا تھا ۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.