Daily Taqat

ڈو لفن و پو لیس ریسپا نس یو نٹ کی جر ائم پیشہ عناصر کےخلاف کارروائی ، آٹھ ملزمان گر فتار

لاہور:  ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف کی ہدایت پر ڈو لفن و پو لیس ریسپا نس یو نٹ نے جر ائم پیشہ  عناصر کے خلاف بھر پو ر کار روائی کر تے ہو ئے08ملزمان کو گر فتار کر لیا ۔ایس پی مجا ہد و ڈو لفن ندیم کھوکھر نے ڈو لفن سکو اڈ و پولیس ریسپا نس یو نٹ کو ایک نئے جو ش و جذبے کے ساتھ فر ائض ادا کر نے کی تلقین کی ہے انہو ں نے کہا ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف کے احکا مات ©©©©©©”کر ائم فر ی لاہور” کو عملی جا مہ پہنا نے کے لیے ہمیں انتہا ئی مستعدی و دلجمعی کے ساتھ کا م کر نا ہو گا تفصیلات کے مطا بق ڈولفن و پیر و نے گزشتہ روز دورانِ سنیپ چیکنگ و پٹرولنگ ناجائز اسلحہ، آتش بازی اور منشیات کے08 ملزمان کو گرفتار کیاملزمان کے قبضہ سے 03چوری شدہ کاریںاور 02موٹر سائیکلزسمیت 02رائفلیں، گولیاں، میگزینز، 100ٹوکن وائٹ کرسٹل ہیروئن و سامانِ آتش بازی برآمدہوا۔گرفتار ملزمان فیضان ، بوٹا، نعیم، عباس، فیضان علی وغیرہ وغیرہ کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروا دیے گئے ہیں ایس پی مجاہد و ڈولفن نے کہاہے کہ ڈولفن سکواڈ کا جرائم کی روک تھام میں کردارانتہائی اہم ہے ڈولفن سکواڈ بلاشبہ شہر میں امن و اما ن کے قیا م کے لیے ایک نئے جو ش اور ولولے کے ساتھ سر گر م عمل ہے انہوں نے کہا کہ انشاءاللہ تعالیٰ ڈولفن و پولیس ریسپانس یونٹ اپنے افعال سے یہ ثابت کریں گے کہ ہم عوام الناس کے محافظ ہیںڈولفن و پولیس ریسپانس یونٹ کی ذمہ داریوں کے حوالہ سے ایک باقاعدہ میکنیزم جاری کر دیا گیا ہے جس کے تحت ناصرف ڈولفن و پولیس ریسپانس یونٹ کے اہلکاروں بلکہ دیگر ذمہ داران سے بھی جواب طلبی کی جائے گی انہوںنے کہا ہے کہ سنیپ چیکنگ کے دائرہ کار کو مزید بڑھائیں گے اور مستقبل میں بھی ایسے چوروں وراہزنوں، ڈکیتوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف بلا تفریق کاروائی جاری رہے گی۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »