Daily Taqat

حکومت کی نااہلی کی وجہ سےملک اندھیروں میں ڈوباہوا ہے ‘یاسمین راشد

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کی سینئر مرکزی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشدکہا ہے کہ وفاقی حکومت اور وزارت پانی و بجلی کی نااہلی کی وجہ سے ملک اندھیروں میں ڈوباہو ا ہے ، ملک میں بجلی کا طویل بریک ڈاﺅن ملک سے لوڈ شیڈ نگ کے خاتمے کے دعویدارو ںکے منہ پر زور دار طمانچہ ہے، ماہ رمضان میں بھی عوام کو نہیں بخشا جارہا ، شہروں میں 10گھنٹے اور دیہاتوں میں 16گھنٹے بجلی کی لوڈشیڈنگ جاری ہے ۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت نے اقتدار میں آتے ہی دعوے کیے تھے کہ ہم بجلی کا سر کلر ڈےڈختم کر دے گے لیکن اس میں کئی گنا اضافہ ہو چکا ہے، وزارت پانی وبجلی نے تیل فراہم کر نے والی کمپنیو ںکو اربوں روپے کی رقم ادا نہیں کیے اور اگر تیل کی سپلائی بند ہوئی تو بجلی کی لوڈشےڈنگ میں مزید اضافے ہو سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ غریب عوام توپہلے سے ہی بجلی وگیس سمیت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اور ٹیکسوں میں اضافے کی سزا بھگت رہے ہیں ،مہنگائی نے ماضی کے تمام ریکارڈ توڑ دئیے ہیں،رمضان کی آمد کے ساتھ ہی ہی آٹا، گھی، چینی،دودھ ، مرغی سمیت دیگر ضروریات کی بنیادی اشیاءکی قیمتیں آسمانوں سے باتیں کر رہی ہیں صوبے میں حکومت اور انتظامہ نام کی کوئی چیز نہیں ۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »