پاکستان اور افغانستان کے سرحدی علاقوں میں ڈرون حملوں کے نتیجے میں 2 مبینہ شدت پسند ہلاک

کرم ایجنسی: پاکستان اور افغانستان کے سرحدی علاقوں میں ڈرون حملوں کے نتیجے میں 2 مبینہ شدت پسند ہلاک ہوگئے۔ذرائع کے مطابق پہلا حملہ کرم ایجنسی کے علاقے لوئر کرم
میں کیا گیا جس میں ایک شخص زخمی ہوا۔ذرائع نے بتایا کہ ڈرون حملہ لوئر کرم کے علاقے بادشاہ کوٹ میں کیا گیا جہاں ڈرون طیارے سے فائر کیا گیا میزائل ایک گھر کے باہر گرا۔ذرائع کے مطابق حملے میں زخمی ہونےو الے شخص کی شناخت نہیں ہوسکی۔ذرائع کے مطابق دوسرا ڈرون حملہ افغان علاقے خانی کلے میں کیا گیا۔ ڈرون طیارے نے دو میزائل فائر کیے جس کے نتیجے میں 2 مبینہ شدت پسند ہلاک ہوگئے۔ذرائع نے بتایا کہ علاقے میں ڈرون حملوں کے بعد شدید خوف ہراس پھیل گیا۔عینی شاہدین کے مطابق زخمی شخص کی شناخت خالد کے نام سے ہوئی جو افغان شدت پسند بتایا جاتا ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.