ڈاکٹرطاہرالقادری کی خواہش پرنیا ترانہ منظرعام پر

لاہور: متحدہ اپوزیشن کے مال روڈ پر احتجاجی جلسے کے لئے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کی خواہش پر نیا ترانہ منظر عام پر آگیا ۔نیا ترانہ ڈی ولی سنز اور شاعر قیصر
ندیم گڈو نے تیار کیا ہے جس میں ماڈل ٹاﺅن شہداءاور قصور میں زیادتی کے بعد قتل ہونیوالی معصوم زینب کیلئے انصاف کا تقاضہ کیا گیا ہے ۔ ترانے کے بول ”سر پہ کفن باندھے میدان میں نکلے ہیں ، قاتل کے ایوانوں کو ہم ڈھانے نکلے ہیں ۔ ظالمو جواب دو ظلم کا حساب دو ، نہیں تو ہو گا اب دمادم مست قلندر ۔۔۔قصور کی زینب کا قصور تو بتلاﺅ، قاتل جو اسکا ہے سولی پہ لٹکاﺅ “ہیں ۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.