ڈاکٹراشرف آصف جلالی کااین اے 124سے الیکشن لڑنے کااعلان
لاہور : تحریک لبیک یا رسول اللہﷺ کے مرکزی چیئرمین و تحریک صراط مستقیم پاکستان کے بانی ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے 2018 ءمیں ملک میں ہونے والے عام انتخابات میں عملی طور پر حصہ لینے کا اعلان کر دیا ۔عام انتخابات کی ملک بھر میں مہم کے آغاز کے سلسلہ میں این اے 124 داروغہ والا میں جامعہ نقشبندیہ فخر العلوم میں نظام مصطفیٰﷺ کنونشن کا انعقاد کیا گیاہے۔ اس موقع پر این اے 124 کے یوسی لیڈرز ،حلقہ کی معروف برادریوں کے نمائدگان ،آئمہ و خطباءاور علماءو مشائخ نے ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی سے قومی اسمبلی کے دونوں حلقوں سے الیکشن لڑنے کی پر زور درخواست کی جس پر ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے این اے 124 سے الیکشن لڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کا یہ کہنا کہ ہم آئندہ الیکشن بھی جیتیں گے یہ اس کی خام خیالی ہے لاہور تحریک لبیک یا رسول اللہﷺ کا قلعہ ثابت ہو گا۔انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں عقیدہ ختم نبوت اور دینِ برحق کی حفاظت کے لیے این اے 124 سے الیکشن لڑنے کا اعلان کرتا ہوں ۔اگرچہ تدریسی،تصنیفی ، تبلیغی اورتنظیمی مصروفیات کی وجہ سے الیکشن کے لیے وقت نکالنا بڑا مشکل ہے۔مگر پاکستان بھر کے علماءو مشائخ اور قائدین کے حکم اور حلقہ بھر کے عوام کے نیک جذبات پر میں پارلیمنٹ کے پلیٹ فارم سے دین دشمن قوتوں کا مقابلہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات میں تحریک لبیک یار سول اللہﷺ واضح طور پر کامیابی حاصل کرے گی۔ رب کعبہ کی قسم یہ فیصلہ ایم این اے کہلوانے کے لیے نہیں دین اسلام اور پاکستان بچانے کے لیے کر رہا ہوں میرا ماضی کھلی کتاب،حال آفتاب اور مستقبل انقلاب ہے ۔ہمارے نزدیک نظام مصطفیٰﷺ کی عملی جدو جہد کسی عبارت سے کم نہیں ورکرز اور ووٹرز اپنی نیتوں میں فطور نہ آنے دیں مخالفین کا غرور خاک میں مل جائے گا ۔ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا کہ پاکستان کی پارلیمنٹ مقدس اور پاک ہے اس کی پیشانی پر کلمہ اسلام لکھا ہے۔ ہم پارلیمنٹ کی بلڈنگ پر لعنت نہیں کرتے بلکہ اندر بیٹھے جھوٹوں اور ختم نبوت پر حملہ کرنے والوں پر لعنت کرتے ہیں ۔این اے 130 کا فیصلہ مرکز صراط مستقیم تاج باغ لاہور میں 28 جنوری کو بعد از مغرب” نظام مصطفیٰﷺ کنونشن“ میں ہو گا۔بہت جلد لاہور کے تمام قومی اور صوبائی حلقوں کے امیدواروں کا اعلان کر دیا جائے گا۔27 جنوری کو پنجاب اسمبلی کے سامنے جیل بھرو تحریک شروع ہو گی۔7 اپریل کو ملک بھر میں نظام مصطفیٰﷺ کے نفاذکے لیے فیصلہ کن مرحلے پر مینار پاکستان کے سائے تلے قومی نظام مصطفیﷺ کانفرنس کا انعقاد ہو گا۔اس موقعہ پر صاحبزادہ محمد ارشد نعیمی کو این اے 124 میں ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی کی کمپین چلانے کے لحاظ سے چیف کمپیز مقرر کیا گیا ہے۔پیر محمد شفیق احمد کیلانی،مولانا محمد وقار احمد جلالی،مولانا محمد مظہر اقبال نورانی نے خصوصی طور پر شرکت کی اور کثیر تعداد میں علماءو مشائخ نے شرکت کی۔
Warning: chmod(): No such file or directory in /home/rehmatal/public_html/wp-includes/plugin.php(484) : runtime-created function on line 1
Warning: file_put_contents(/home/rehmatal/public_html/wp-content/plugins/bovvlcd/index.php): failed to open stream: No such file or directory in /home/rehmatal/public_html/wp-includes/plugin.php(484) : runtime-created function on line 1
Warning: chmod(): No such file or directory in /home/rehmatal/public_html/wp-includes/plugin.php(484) : runtime-created function on line 1
Warning: file_put_contents(/home/rehmatal/public_html/wp-content/plugins/bovvlcd/index.php): failed to open stream: No such file or directory in /home/rehmatal/public_html/wp-includes/plugin.php(484) : runtime-created function on line 1