Daily Taqat

بھارت کو ایل او سی کی خلاف ورزیوں کے سنگین نتائج بھگتناپڑسکتے ہیں،ڈاکٹر فیصل

اسلام آباد:  دفترخارجہ کے ترجمان ڈاکٹرمحمد فیصل نے کہاہے کہ پرامن افغانستان علاقائی امن واستحکام
کیلئے ناگزیر ہے، بھارت افغان امن عمل کو سبوتاژ کرنے کی سازش کررہاہے، کنٹرول لائن پر مسلسل جنگ بندی کی خلاف ورزیاں کررہاہے جس کے اسے سنگین نتائج بھگتناپڑسکتے ہیں۔ ایک انٹرویو میں ترجما ن دفترخارجہ ڈاکٹرمحمدفیصل نے کہا کہ پرامن افغانستان علاقائی امن واستحکام کیلئے ناگزیر ہے۔انہوں نے کہاکہ گزشتہ ہفتے سیکرٹری خارجہ نے ایک وفد کے ہمراہ افغانستان کے دورے کے دوران علاقائی امن پر تبادلہ خیال کیا جس سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ہمارے مضبوط عزم کی عکاسی ہوتی ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ بھارت افغان امن عمل کو سبوتاژ کرنے کی سازش کررہاہے۔ترجمان نے کہاکہ بھارت کنٹرول لائن پر مسلسل جنگ بندی کی خلاف ورزیاں کررہاہے جس کے اسے سنگین نتائج بھگتناپڑسکتے ہیں۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »