Daily Taqat

سی پی این ای کےسالانہ انتخابات عارف نظامی صدر ڈاکٹرجبارخٹک سیکرٹری جنرل امتنان شاہد سنئیرنائب صدرمنتخب

کراچی : کونسل آف پاکستان نیوزپیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای) کے سالانہ انتخابات میں روزنامہ پاکستان ٹوڈے کے چیف ایڈیٹر عارف نظامی صدر جبکہ روزنامہ عوامی آواز کے چیف ایڈیٹر ڈاکٹر جبار خٹک کو سیکریٹری جنرل منتخب کیا گیا، روزنامہ خبریں کے ایڈیٹر امتنان شاہد کو سینئر نائب صدر، روزنامہ ایکسپریس کے گروپ ایڈیٹر ایاز خان کو نائب صدر (پنجاب)، ماہنامہ ڈیفنس جرنل کے چیف ایڈیٹر اکرام سہگل کو نائب صدر (سندھ)، روزنامہ طاقت کے چیف ایڈیٹر رحمت علی رازی کو نائب صدر (اسلام آباد)، روزنامہ اتحاد کے چیف ایڈیٹر طاہر فاروق کو نائب صدر (خیبرپختونخوا)، روزنامہ بلوچستان ایکسپریس کے ایڈیٹر عارف صدیق بلوچ کو بلوچستان کا نائب صدر منتخب کیا گیا۔ اس کے علاوہ ماہنامہ کرن گروپ کے چیف ایڈیٹر عامر محمود کو جوائنٹ سیکریٹری، روزنامہ امن کے ایڈیٹر حامد حسین عابدی فنانس سیکریٹری، روزنامہ امت کے منیجنگ ایڈیٹر عدنان ملک کو انفارمیشن سیکریٹری منتخب کیا گیا۔ سی پی این ای کے عہدیداروں کا انتخاب سی پی این ای کی نو منتخب اسٹینڈنگ کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت سی پی این ای کے سبکدوش ہونے والے صدر ضیا شاہد نے کی۔ قبل ازیں اجلاس عام میں آئندہ سال کے لئے اسٹینڈنگ کمیٹی کے 44 اراکین روزنامہ روزنامہ جرا¿ت کے چیف ایڈیٹر محمد طاہر، روزنامہ اپیل کے چیف ایڈیٹر شیر محمد کھاوڑ، روزنامہ ایکسپریس کے گروپ ایڈیٹر ایاز خان،روزنامہ جسارت کے ایڈیٹر مظفر اعجاز، روزنامہ پاک کے چیف ایڈیٹر غلام نبی چانڈیو، روزنامہ امن کے ایڈیٹر حامد حسین عابدی، روزنامہ انڈس پوسٹ کے ایڈیٹر انچیف عبدالرحمان منگریو، روزنامہ خبریں کے ایڈیٹر امتنان شاہد، پاکستان ٹوڈے کے چیف ایڈیٹر عارف نظامی، روزنامہ جہان پاکستان کے ایگزیکٹو ایڈیٹر معظم فخر، روزنامہ دن کے گروپ ایڈیٹر سہیل دانش، ڈیلی ٹائمز کے منیجنگ ایڈیٹرکاظم خان، روزنامہ ہاٹ لائن کے چیف ایڈیٹر ذوالفقار احمد راحت، روزنامہ طاقت کے چیف ایڈیٹر رحمت علی رازی، روزنامہ لیڈ پاکستان کے چیف ایڈیٹر یحییٰ خان سدوزئی،روزنامہ صباح نیوز ایجنسی کے چیف ایڈیٹر شکیل ترابی، روزنامہ اسلام کے گروپ ایڈیٹر خلیل الرحمن، روزنامہ بلوچستان ٹائمز کے ایڈیٹر سعید خاور، روزنامہ بلوچستان ایکسپریس کے ایڈیٹر عارف صدیق بلوچ،روزنامہ انتخاب کے چیف ایڈیٹر انور ساجدی،روزنامہ اتحاد کے چیف ایڈیٹر طاہر فاروق،روزنامہ آزادی سوات کے چیف ایڈیٹر ممتاز احمد صادق ،روزنامہ الفلاح کے چیف ایڈیٹر شمس الضحیٰ، روزنامہ مہران کے چیف ایڈیٹر فقیر منٹھار منگریو ، روزنامہ عوامی آواز کے چیف ایڈیٹر ڈاکٹر جبار خٹک ، روزنامہ نجات کے ایڈیٹر بشیر احمد میمن،روزنامہ غریب فیصل آباد کے چیف ایڈیٹر تنویر شوکت،روزنامہ صورت حال فیصل آباد کے ایڈیٹر زبیر محمود خالد، روزنامہ وفا بھاولپور کے چیف ایڈیٹر اکمل چوہان،روزنامہ قومی آواز ملتان کے چیف ایڈیٹر نشید راعی، آن لائن نیوز ایجنسی کے ایڈیٹر عبدالخالق علی ،روزنامہ جہاں نما لاہور کے ایڈیٹر وقاص طارق فاروق،روزنامہ لیڈر لاہور کے چیف ایڈیٹر علی احمد ڈھلون ، روزنامہ نئی بات کراچی کے ایڈیٹر مقصود یوسفی ، روزنامہ قائد پشاور کے چیف ایڈیٹر سردار نعیم، ماہنامہ کرن کے چیف ایڈیٹر عامر محمود ، امت /تکبیر کراچی کے منیجنگ ایڈیٹر عدنان ملک ، ماہنامہ دوشیزہ کی چیف ایڈیٹر منزہ سہام ، ماہنامہ ڈپلومیٹک فوکس اسلام آباد کے چیف ایڈیٹرمیاں فضل الٰہی ، ماہنامہ فروزاں کراچی چیف ایڈیٹر محمود عالم خالد، ماہنامہ ہاسپٹلٹی پلس کے چیف ایڈیٹر احمد شفیق، ماہنامہ ڈیفنس جرنل کے چیف ایڈیٹر اکرام سہگل، ماہنامہ ویژنری کراچی کے چیف ایڈیٹر احمد اقبال بلوچ ، روزنامہ نو¿ سج کراچی کی چیف ایڈیٹر زاہدہ عباسی منتخب ہوئے۔ سی پی این ای کے نو منتخب صدرعارف نظامی نے سبکدوش ہونے والے عہدیداروں اور ضیا شاہد اور اعجازالحق سمیت دیگر دعہدیداروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کے مدبرانہ قیادت میں سی پی این ای نے میڈیا کے لئے گراں قدر خدمات انجام دیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اور ان کی نو منتخب اسٹینڈنگ کمیٹی کو میڈیا کو درپیش شدید چیلنجز کا مقابلہ کرنا ہوگا تاکہ میڈیا اور آزادی صحافت کو درپیش ہر قسم کے سیاسی، ریاستی اور معاشی دباو¿ سے آزاد کرایا جا سکے۔ سالانہ اجلاس عام میں ملک میں میڈیا کی صورتحال اور صحافتی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور اس ضمن میں متعدد اہم اور دور رس فیصلے کئے گئے اور متعدد قراردادیں بھی منظور کی گئیں جن کی تفصیلات سی پی این ای کی جانب سے اتوار کو جاری کی جائے گی۔ دریں اثناءسندھ کے گورنر محمد زبیر نے سی پی این ای کے نو منتخب عہدیداروں اور اسٹینڈنگ کمیٹی کے اراکین کو گورنر ہاو¿س میں عصرانہ دیا اور مبارکباد دی۔ سی پی این ای کے نو منتخب صدر عارف نظامی اور دیگر منتخب عہدیداروں کو وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب، سندھ کے وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ، پاکستان مسلم لیگ کے صدر اور پنجاب کے وزیر اعلیٰ میاںمحمد شہباز شریف، بلوچستان کے وزیر اعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو اور خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک اور پاکستان سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفی کمال نے مبارکباد کے پیغامات بھیجے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »