ڈان لیکس سکینڈل ، تحقیقاتی رپورٹ منظرعام پرلانے کی درخواست

اسلام آباد :  اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق پرنسپل انفارمیشن آفیسر راوتحسین کی ڈان لیکس سکینڈل کی تحقیقاتی رپورٹ  منظر عام پر لانے کی درخواست مسترد کردی۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق پرنسپل انفارمیشن آفیسر راوتحسین کی ڈان لیکس رپورٹ منظر عام پر لانے کی درخواست پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سنادیا۔ جسٹس عامر فاروق نے فیصلے میں راو تحسین کی درخواست مسترد کردی۔ سابق پرنسپل انفارمیشن آفیسر راو تحسین نے اپنے خلاف ہونے والی کارروئی پر ڈان لیکس رپورٹ منظر عام پر لانے کی درخواست کی تھی۔ عدالت کو بتایا گیا کہ درخواست گزار سول سرونٹ ہیں اس لیے وہ رول 212 کے تحت درخواست دائر نہیں کرسکتے، راو تحسین کے خلاف کوئی محکمہ جاتی کارروائی نہیں کی گئی اس لیے ان کی استدعا مسترد کی جائے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.