Daily Taqat

”تیرابھلاہووے، شہبازشریف توں بڑا ای چنگا کم کیتا اے“ ہون ہسپتال بڑاچنگا بن گیا اے، مریضہ کی وزیراعلی کودعائیں

لاہور: ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال میں صحت عامہ کے مختلف  منصوبوں کے افتتاح کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے او پی ڈی اور دیگر شعبوں کا دورہ کیااور مریضوں اور ان کے عزیز واقارب سے ہسپتال میں فراہم کی جانے والی طبی سہولتوں کے بارے میں دریافت کیا-مریضوں اور ان کے لواحقین نے چکوال کے ہسپتال میں مہیا کی جانے والی سٹیٹ آف دی آرٹ طبی سہولتوں پر بھرپور اعتماد کااظہار کیااور کہاکہ آ پ کی زیر نگرانی اس ہسپتال کو جدید ہسپتال میں بدل دیا گیا ہے- آپ کے اندر دکھی انسانیت کی خدمت کا جذبہ کوٹ کوٹ کر بھرا ہواہے -وہاں موجود بزرگ مریضہ نے وزیراعلی شہبازشریف سے پنجابی میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ”تیرابھلا ہووے ، شہبازشریف توں بڑا ای چنگا کم کیتا اے، تے ہسپتال دی حالت بدل دتی اے ، ہون ہسپتال بڑا چنگا بن گیا اے“-شہبازشریف نےذرائع سے گفتگو کے دوران اس واقعہ کا ذکر کیا او رکہاکہ غریب مریضوں کی دعائیں ہی ہماری نجات کا ذریعہ ہوںگی-شہباز شریف نے ذرائع  سے گفتگو کے دوران یہ اشعار بھی پڑھے۔تمنا آبرو کی ہے اگر گلزار ہستی میں….تو کانٹوںمیں الجھ کر زندگی کرنے کی خو کر لے ،نہیں یہ شان خود داری چمن سے توڑ کر تجھ کو….کوئی دستار میں رکھ لے کوئی زیب گلو کر لے۔جب اپنا قافلہ عزم و یقین سے نکلے گا….جہاں سے چاہیں گے رستہ وہیں سے نکلے گا۔وطن کی مٹی مجھے ایڑیاں رگڑنے دے….مجھے یقین ہے چشمہ یہیں سے نکلے گا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »