Daily Taqat

دہشتگرد کچھ بھی کرلیں ہم نے میدان نہیں چھوڑنا، اسفند یار ولی

پشاور: عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی خان نے پارٹی کی انتخابی مہم جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ امپائر نہیں دہشتگردہیں،کچھ بھی کرلیں ہم نے میدان نہیں چھوڑنا، تین دن بعد پارٹی انتخابی عمل معمول کے مطابق شروع کرے گی،ہر داڑھی والے کو طالبان کہنا زیادتی ہوگی۔ پہلے باپ گیا پھر
بیٹا شہید ہوگیا، بلور فیملی کو اس لیے ہدف بنایا جا رہا ہے کیونکہ جب تک یہ ہیں پشاور پرکوئی قبضہ نہیں جماسکتا۔ عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی نے ہارون بلور کی شہادت پر کہا کہ پہلے باپ گیا پھر بیٹا شہید ہوگیا، بلور فیملی کو اس لیے ہدف بنایا جا رہا ہے کیونکہ جب تک یہ ہیں پشاور پرکوئی قبضہ نہیں جماسکتا۔اے این پی کے سربراہ نے انتخابی مہم جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پر امن طریقے سے تین دن سوگ منائیں گے اور اس دوان کوئی جلسہ جلوس نہیں ہوگا، تین دن بعد پارٹی انتخابی عمل معمول کےمطابق شروع کرے گی۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ امپائر وہ نہیں رہا، یہ امپائر نہیں دہشتگرد ہیں، یہ لوگ جو بھی کرتے ہیں لیکن ہم نے میدان نہیں چھوڑنا، ہم نے الیکشن لڑنا ہے اور انشااللہ جیتنا ہے۔اسفند یار ولی نے کہا کہ ہر داڑھی والے کو نہیں پکڑ سکتے، ہر داڑھی والے کو طالبان کہنا زیادتی ہوگی، ان میں ہمت ہے تو سیدھی طرح میدان میں آئیں اور مقابلہ کریں، پیٹھ پر وار نہ کریں۔واضح رہے کہ گزشتہ رات پشاور کے علاقے یکہ توت میں خودکش حملہ آور نے عوامی نیشنل پارٹی کی کارنر میٹنگ کے دوران خود کو دھماکے سے اڑالیا جس کے نتیجے میں اے این پی امیدوار ہارون بلور سمیت 20 افراد شہید ہوگئے اور 60سے زائد زخمی ہوگئے تھے ۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »