Daily Taqat

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو جھنگ کا ضلعی پرائس کنٹرول کمےٹی کے اجلاس سے خطاب

جھنگ :  ڈپٹی کمشنر حافظ شوکت علی نے ہدایت کی کہ ضلع بھر میں اشیائے ضروریہ کے نرخوں میں اضافہ اور مصنوعی مہنگائی پیداکرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائیگی اس سلسلے میں حکومت پنجاب کی ہدایات پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں گے اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا ۔ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو واحد ارجمند ضیاء نے اشیائے خور دونوش کے نرخوں کا جائزہ لینے کے دوران ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی کے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ آفیسر انٹر پرائزرزمحمد متین اصغر سمیت محکمہ لائیوسٹاک، زراعت ،چاروں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس ، سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی، تاجروں ، دکانداروں، آڑھتیوں، قصابوں اورصارفین کے نمائندوں سمیت دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔واحد ارجمند نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ اشیاء ضروریہ کی مقرر کردہ قیمتوں پر دستیابی کویقینی بنانے کے عمل کوبراہ راست مانیٹر کرینگے لہٰذا مصنوعی مہنگانی اور روزمرہ اشیاء کی فراہمی میں مصنوعی قلت اور مہنگائی پیدا کرنیوالے عناصر کیخلاف بلاامتیاز سخت کاروائی عمل میں لائی جائے اور اس ضمن میں مقدمات کے اندراج سے بھی گریز نہیں کیا جائے ۔
انہوںنے اس موقع پر پرائس مجسٹریٹ کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے انہیںاپنی کاررائیوں کو تیز اور بہتر بنانے کی بھی ہدایت کی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیوواحد ارجمندضیاء نے مزید کہا کہ سبز ی و فروٹ منڈیوں کے اندر اور باہر بیٹھے پھڑیوں کو بروقت ریٹ لسٹیں مہیا کرکے انہیں نمایاں جگہ پر آویزاں کرنے اور خریداروں کو مقررہ نرخوں پر سبزی و فروٹ وغیرہ فروخت کرنے کا پابند کریں۔مزید برآں اجلاس کے دوران تاجروں اور صارفین کے نمائندگان کی باہمی مشاورت سے متعدد اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کا از سر نو تعین کیا گیا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »