Daily Taqat

ضلع منڈی بہاﺅالدین اور تحصیل پھالیہ میں شجر کاری مہم جاری

پھالیہ : پورے ملک کی طرح ضلع منڈی بہاﺅالدین اور تحصیل پھالیہ میں شجر کاری مہم بھر پور طریقہ سے جاری ہے اس سلسلے میں گزشتہ روز ملہیاں تحصیل پھالیہ میں زندہ پیر احمد شاہ دربار پر میاں ویلفیئر فاﺅنڈیشن منڈی بہاﺅالدین کی طرف سے شجر کاری مہم کے سلسلے میں پودے لگائے گئے شجر کاری مہم میں میاں ویلفیئر فاﺅنڈیشن ضلع منڈی بہاﺅالدین کے چیف آرگنائزر انصر محمود سندھو  ڈپٹی آرگنائزر محمد انور بھٹی  اور خادم دربار میاں نور حیدر  رانا سلیم سمیت دیگر ممبران نے شجر کاری مہم میں بھر پور حصہ لیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیف آرگنائزر میاں ویلفیئر فاﺅنڈیشن انصر محمود سندھو نے کہاکہ شجر کاری مہم میں ہر پاکستانی کو بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے اور وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کی تکمیل کرنی چاہیے تا کہ پاکستان کو فضائی آلودگی سے پاک کیا جائے۔ محمد انور بھٹی نے کہا کہ پودے لگانا عین عبادت ہے اور حکومت پاکستان میں جس انداز میں شجر کاری مہم شروع کی ہے ہم سب کا فرض ہے کہ اسے بھر پور انداز میں کامیاب بنائیں تا کہ پاکستان سے آلودگی ختم ہو اور پاکستان سرسبز و شاداب ہوسکے ۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »