Daily Taqat

ڈپٹی کمشنر منڈی بہاﺅالدین کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ کونسل کا اجلاس

منڈی بہاﺅالدین:  ڈپٹی کمشنر منڈی بہاﺅالدین مہتاب وسیم اظہر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ کونسل کے اجلاس میں ڈی ایچ کیو ہسپتال کے لئے مددگار کاﺅنٹر شیڈ، فائبر شیڈ، گیج پائپ، لکڑی کے کاﺅنٹر خریدنے کی منظور دی گئی اس کے علاوہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اسٹریچرز آپریٹرز اور اور ڈیٹا اینٹری آپریٹرز کو تنخواہیں بھی دی جائیں گی۔اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محمد علی مفتی، ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹر شکیل اقبال بٹ اور دیگر ارکان نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کہ ڈسٹرکٹ ہسپتال کو ضلع کے باقی سرکاری ہسپتالوں کےلئے رول ماڈل ہونا چاہیئے۔ کروڑوں روپے کے بجٹ کی فراہمی کا مقصد شہریوں کو صحت عامہ کی بہترین سہولتوں کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔ مریضوں کےلئے ادویات کی دستیابی اور لیبارٹری ٹیسٹ میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ اجلاس میں متعدد اقدامات اور تجاویز پر بھی غور کیا گیا۔ بعد ازاں مہتاب وسیم اظہر نے ہسپتال کے مختلف شعبوں کا معائنہ کرکے طبی سہولیات کی فراہمی کا بھی جائزہ لیا۔انہوں نے مریضوں اور ان کے لواحقین کی شکایات سنیں اور انتظامیہ کو ضروری ہدایات جاری کیں۔ڈپٹی کمشنر نے ایمرجنسی وارڈ، وارڈز میں صفائی انتظامات اور دیگر شعبوں کا تفصیلی معائنہ کیا۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ صحت عامہ کی سہولیات کی فراہمی حکومت پنجاب کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر تمام ہسپتالوں میں عدم سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ اپ گریڈ بھی کیا جا رہا ہے۔ پنجاب حکومت کی طرف سے کروڑوں روپے کے بجٹ کی فراہمی کا مقصد شہریوں کو صحت عامہ کی بہترین سہولتوں کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔اس مقصد کیلئے صوبائی حکومت ہر ممکن وسائل اور فنڈز مہیا کر رہی ہے۔ کروڑوں روپے کے بجٹ کی فراہمی کا مقصد شہریوں کو صحت عامہ کی بہترین سہولتوں کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔صحت عامہ کی سہولتوں میں کئی گنا اضافے کے بعد سرکاری ہسپتالوں پر مریضوں کا اعتماد بڑھا ہے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ محکمہ صحت عوام الناس کی فلاح و بہبود کیلئے بھر پور دلچسپی لیتے ہوئے حکومتی پالیسیوں کا کامیاب بنائیں۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »