Latest news

پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری سمجھنے والے کسی بھول میں مت رہیں ،عامر سلطان چیمہ

سرگودھا :  پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری سمجھنے والے کسی بھول میں مت رہیں پاکستان ایٹمی قوت ہے اور یہ ہتھیار ہم نے شب برآت پر چلانے کےلئے نہیں رکھے حکومت امن کی خاطر ہر سطح پر جانے کو تیار ہے مگر دشمن نے ہماری اس امن کی خواہش کو کمزوری سمجھ کر کشمیر پر جو جارحیت کی ہے اس کا منہ توڑ جواب دینے کا وقت آگیا ہے ان خیالات کا اظہار رکن قومی اسمبلی چوہدری عامر سلطان چیمہ‘ سابق ایم پی اے ڈاکٹر نادیہ عزیز‘ چیئرمین پی ایم اے و سابق رکن پنجاب اسمبلی طاہر نوید چوہدری‘ سرگودھا پریس کلب کے جنرل سیکرٹری رانا ساجد اقبال‘ جاوید بھٹی‘ یوسف چوہان‘ ندیم مٹو سمیت دیگر مقررین نے پی ایم اے کے زیر انتظام امن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اس وقت بھارت نے کشمیر میں جس طرح کرفیو نافذ کرکے کربلا کا منظر پیدا کردیا ہے بچوں‘ بوڑھوں‘ بیماروں‘ خواتین پر کھانے پینے کی اشیاءبند کردی گئی ہیں علاج معالجہ کی سہولتیں نہ ہونے کے برابر ہیں دنیا کے منصف اب بھی اگر خاموش رہے تو دنیا میں ایک ایسا المیہ جنم لے گا جس کو روکنا کسی کے بس میں نہیں ہوگا انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ امن کی شمع کو روشن کیا ہے اور کرتا رہے گا ۔

مگر اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ وہ اپنے کشمیری بہن بھائیوں کو تنہاءچھوڑ دے پی ایم اے کی جانب سے امن کانفرنس کا انعقاد دنیا کو یہ پیغام دینا ہے کہ پاکستان میں بسنے والے تمام مذاہب کے لوگ امن کی خاطر ایک پلیٹ فارم پر متحد ہیں ہم نے ہمیشہ امن کا درس دیا ہے کوئی بھی مذہب امن کے بغیر نہیں چل سکتا یہی وجہ ہے کہ تمام مذاہب امن کا درس دیتے ہیں طاہر نوید چوہدری کی کوششیں امن کےلئے قابل تحسین ہیں اور انہوں نے پی ایم اے کے پلیٹ فارم سے ہمیشہ امن کی شمع کو روشن کیا ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.