Latest news

ڈپٹی کمشنر گجرات کا گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول بنیاں کا دورہ

گجرات:  ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول بنیاں کا دورہ کیا اور اہل علاقہ کے تعاون سے سکول میں لگائے گئے فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کیا، جماعت اسلامی پنجاب کے صدر ڈاکٹر طارق سلیم، سینئر صحافی وسیم اشرف بٹ، سی ای او ایجوکیشن افضل شاہد، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر زاہد تنویر، ایم ایس عزیز بھٹی شہید ہسپتال ڈاکٹر عابد محمود غوری ،ممبر ضلعی امن کمیٹی خادم علی خادم، علاقہ کی ممتاز سماجی شخصیات چوہدری عادل اکرم، عمر گجر، میر رزاق، منور کھوکھر، عارف علی عارف و دیگر بھی موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے واٹر فلٹریشن پلانٹ کی تنصیب پر چوہدری عادل اکرم اور انکے ساتھیوں کے جذبہ کو زبردست سراہا اور کہا کہ حکومت، انتظامیہ اور صاحب ثروت افراد ملکر تعلیم و صحت کے شعبہ جات میں عوام الناس کو بہترین سہولیات فراہم کر سکتے ہیں۔

اس سے قبل ڈپٹی کمشنر نے مختلف کلاسز کا دورہ کیا اور طلبہ کی تدریسی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.