Latest news

ڈپٹی کمشنر پاکپتن احمد کمال مان کا ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کا دورہ

پاکپتن: ڈپٹی کمشنر پاکپتن احمد کمال مان کا ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کا اچانک دورہ،ڈپٹی کمشنرنے بہتر انتظامی صورتحال پر ایم ایس ڈاکٹر یونس رانا کو شاباش دی تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر پاکپتن احمد کمال مان نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا اچانک دورہ کیا،ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان نے مریضوں کو دی جانیوالی سہولیات کا جائزہ لیا، ڈی سی پاکپتن نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر میں صفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈاکٹر یونس رانا نے ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان کو ہسپتال کی انتظامی صورتحال پر بریفنگ دی ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان نے بہتر انتظامی صورتحال پر ایم ایس ڈاکٹر یونس رانا کو شاباش دی۔ڈی سی پاکپتن نے کہا کہ ہسپتال میں مریضوں کو بہتر سے بہترین سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ دور دراز سے آنے والے مریضوں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.