Latest news

ڈپٹی کمشنر گجرات کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر اتھارٹی مینجمنٹ کا اجلاس

گجرات:  ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے ہدایت کی ہے کہ آمدہ مون سون کے دوران ممکنہ سیلاب کی صورت میں ریسکیو اینڈ ریلیف سے متعلقہ محکمے اپنی تیاری مکمل رکھیں، ہنگامی صورتحال میں متاثرین کےلئے تینوں تحصیلوں میں25 ریلیف کیمپس کے قیام کےلئے موزوں مقامات کی نشاندہی کر لی گئی، شہری علاقوں سے پانی کے فوری نکاس کےلئے ایمرجنسی ٹیموں کی تشکیل،سیوریج نالوں کی صفائی، ڈی واٹرنگ سیٹ بروقت نشیبی علاقوں میں نصب کر دیئے جائیں، یہ ہدایات انہوںنے ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جاری کیں، اے ڈی سی ریونیو ڈاکٹر رانی حفصہ کنول، اے سی کھاریاں فیصل عباس مانگٹ، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر زاہد تنویر، ڈی او ایمرجنسی عمر اکبر گھمن سمیت مختلف محکموں کے سربراہان بھی موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ایمرجنسی کیمپس کےلئے ماضی میں سےلاب سے متاثرہ ہونےوالے علاقہ جات کو مد نظر رکھا گیا ، ہنگامی صورتحال میں تحصیل گجرات میں 15، تحصیل کھاریاں میں پانچ اور تحصیل سرائے عالمگیر میں بھی5ریلیف کیمپس قائم ہونگے ، سیلاب کی صورت میں انتظامی حوالے سے ضلع گجرات کو 13جبکہ ریسکیو سروسز کے حوالے سے چار سیکٹرز میں تقسیم کیا گیا ہے۔

ریسکیو 1122اپنے سیکٹرز میں قبل از وقت ہی کشتیاں اور دیگر سامان موزوں مقامات پر منتقل کر دے گا، محکمہ صحت ان مراکز پر طبی عملہ اور ادویات کی دستیابی یقینی بنانے کا ذمہ دار ہو گا اسی طرح لائیو سٹاک ڈیپارٹمنٹ جانوروں کی ادویات ، ونڈز کی فراہمی کا انتظام کر ے گا۔۔

ڈپٹی کمشنر نے ایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے گجرات کو ہدایت کی کہ اربن فلڈنگ سے نمٹنے کےلئے بڑے شہروں کی طرز پر مختلف علاقوں میں ہنگامی مراکز قائم کئے جائیں جہاں امدادی ٹیمیں 24گھنٹے موجود رہیں گی ، بلدےاتی ادارے اپنے زیر انتظام علاقوں میں نالوں کی صفائی کےلئے ٹینڈرنگ کا عمل فوری مکمل کریں ۔

ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ ریسکیو 1122، گوجرانوالہ اور گجرات کی ٹیموں کے ہمراہ سےلابی صورتحال میں ریسکیو اینڈ ریلیف کے حوالے سے مشقوں کا انعقاد کرے گا جبکہ محکمہ انہار تمام حفاظی بندوں کی انسپکشن کرکے رپورٹ ضلعی انتظامیہ کو فراہم کرے گا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.