Daily Taqat

محکمہ ہائرایجوکیشن پنجاب نےکالج اساتذہ کی گرمیوں کی چھٹیاں منسوخ کردیں، مراسلہ جاری

لاہور : محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب نے کالج اساتذہ کی گرمیوں کی چھٹیاں منسوخ کر دیں ،مراسلہ جاری کردیا گیا۔بتایا گیا ہے کہ محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے سرکاری کالجوں کے اساتذہ کی موسم گرما کی چھٹیاں بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس ضمن میں ڈی پی آئی کالجز پنجاب ڈاکٹر نصر اللہ ورک کی جانب سے مراسلہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ سرکاری کالجوں کے اساتذہ کو موسم گرما کی تعطیلات کے دوران ایکس پاکستان لیو بھی نہیں دی جائے گی۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ جن اساتذہ کی الیکشن ڈیوٹیز ہیں وہ اپنی ڈیوٹیاں سر انجام دیں گے تاکہ جنرل الیکشن کے دوران مشکلات پیدا نہ ہوں۔ ڈی پی آئی کالجز نے ڈائریکٹر کالجز اور پرنسپلز کو اس مراسلے پر سختی سے عمل درآمد کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »