Latest news

ڈینگی لاروے کی افزائش کھڑے اور صاف پانی میں ہوتی ہے، منصور احمد

ننکانہ صاحب : ڈینگی کا خاتمہ کرنے کیلئے ضلع بھر کے محکموں کو آگے بڑھنا ہو گا۔ سول سوسائٹی میں شعور پیدا کرنا ضروری ہے تا کہ وہ اس مہلک بیمار ی کے خلاف اپنی جدوجہد کو مزید بہتر بنا سکیں۔ طلباءطالبات کو چاہیے کہ وہ اپنے ارد گرد صفائی ستھرائی کا خصوصی انتظام کریں تا کہ ڈینگی کا مکمل خاتمہ کیا جا سکے۔

ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب راجہ منصور احمد نے انسدادڈینگی کے حوالے سے نکالی گئی آگاہی ریلی کی قیادت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر محکمہ صحت ڈاکٹر شکیل احمد شاہد ،ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ، ڈاکٹر ز،پیرامیڈیکل سٹاف ،لیڈی ہیلتھ ورکرز کے علاوہ دیگر محکمہ صحت کے افسران و اہلکاران بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر راجہ منصور احمد نے کہا کہ ڈینگی لاروے کی افزائش کھڑے اور صاف پانی میں ہوتی ہے۔ ہمیں اپنے گھر محلے، دفتر اور کام کی جگہ پر صفائی کے خصوصی انتظامات کرنے چاہئیں۔

پودوں کے گملوں اور کھلی جگہوں پر پانی نہ کھڑا ہونے دیں۔ پرانے ٹائر تلف کردیں اور ڈینگی سپرے کے چھڑکاﺅ کو یقینی بنائیں۔ محکمہ صحت کے زیرِ اہتمام ڈینگی کے خاتمے کیلئے آگاہی ریلی ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال سے شروع ہوکر تحصیل موڑپر اختتام پذیر ہوئی ۔ آگاہی ریلی کے شرکاءنے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر ڈینگی کے خاتمے کی تجاویز سمیت مختلف سلوگن درج تھے۔ریلی کے دوران ڈپٹی کمشنرنے لوگوں میں پمفلٹ اور ڈینگی سے بچاﺅ، احتیاطی تدابیر،بہتر وبروقت علاج پر مبنی ویڈیو سی ڈیز بھی تقسیم کیں۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.