Latest news

ڈینگی کا خاتمہ ہمارا مشن ہے : ڈپٹی کمشنر بہاولنگر

بہاولنگر: ڈپٹی کمشنر شعیب خان جدون نے کہا ہے کہ ڈینگی کا خاتمہ ہمارا مشن ہے اور اس کیلئے مچھروں کی بریڈنگ سائیٹس کو ختم کرنا اور صفائی کا خیال رکھنا ضروری ہے نیز مچھروں سے بچاﺅ کیلئے حفاظتی تدابیر بھی اختیار کرناضروری ہے ۔ اورتمام یونین کونسلوں کے سیکرٹری اور محکموں کے افسران کی اینڈرائیڈ ایپ کے ذریعے ٹریننگ کا مقصد بھی یہی ہے کہ ان مچھروں کی افزائش کے پوائنٹس کو تلف کیا جائے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہیلتھ آفس کے ہال میں انسداد ڈینگی کی آگاہی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں تمام محکموں کے افسران۔سی ای او ہیلتھ،ڈی ایچ او،ایم ایس اور اسسٹنٹ کمشنر بہاولنگر نے بھی شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سی ڈی سی سپروائزر اور سیکرٹری یونین کونسل اور افسران ٹریننگ کے باوجود کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرینگے انکے خلاف سخت ترین ایلشن لیا جائیگا۔ ایس این اے مسز امامہ اعجاز اور محکمہ صحت کے افسران نے اینڈرائیڈ ایپ سے ڈینگی کے ہاٹ سپاٹس اور انکے خاتمے کی تصاویر کی اپ لوڈنگ اور دیگر تیکنیکی معلومات سے متعلق آگاہی فراہم کی۔

قبل ازیں ضلع بھر کے یونین کونسلوں کے سیکرٹریز کو بھی ڈینگی کے لاروے کی نشاندہی کے طریقہ کار اور اسکے خاتمے اور روزانہ کی بنیاد پر اینڈرائیڈ ایپلی کیشن کے ذریعے رپورٹنگ سے متعلق آگاہی فراہم کی گئی۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.