Latest news

THQ ہسپتال اٹھارہ ہزاری ، شورکوٹ میں انسداد ڈینگی مہم کی آگاہی واک

جھنگ:  ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو کی ہدایت پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال اٹھارہ ہزاری اور شورکوٹ میں ڈینگی سے بچاﺅ بارے آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا ۔ آگاہی واک کی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ اور ڈی ڈی ایچ او نے قیادت کی جبکہ پیرا میڈیکس سٹاف اور این جی اوز کے نمائندگان بھی شریک تھے۔ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے اس موقع پر کہا کہ ڈینگی سے بچاﺅ کےلئے حتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہونا ہوگا۔ اس کےلئے عوام میں شعور اجاگر کرنا ضروری ہے۔ ہمیں اپنے گلی محلوں میں شہریوں کو انسداد ڈینگی کے حوالہ سے ترغیب دینا ہوگی ۔

فی الحال حکومتی اقدامات کی بدولت ڈینگی مچھر کی افزائش پر قابو پا لیا گیا ہے۔ تاہم مستقبل کےلئے بھی ہمیں ٹھوس اقدامات کرنا ہونگے۔انہوںنے مزید بتایا کہ ہم اپنی گلی محلوں میں صفائی ستھرائی کے ٹھوس اقدامات کی بدولت ڈینگی مچھر سے نجات حاصل کر سکتے ہیں لہٰذا معاشرے کا ہر فرد اس خصوصی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.