Latest news

انسداد ڈینگی مہم پرہر صورت عمل درآمد کریں : ڈپٹی کمشنرچنیوٹ

چنیوٹ:  محکمہ صحت سمیت دیگر متعلقہ محکمے ڈینگی سرویلنس سرگرمیوں کو مزید تیز کریں۔ ضلع بھر میں انسداد ڈینگی مہم پرہر صورت عمل درآمد کریں اور ڈینگی ٹیمیں ان ڈور اور آوٹ ڈور مقامات کی سرویلنس کر کے ڈینگی زرائع کا خاتمہ کرجاری رکھیں ، یہ بات ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی نے روزانہ کی بنیاد پر منعقد ہونے والے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی کے اجلاس میں انسداد ڈینگی اقدامات پر عملدرآمد کا جائزہ لیتے ہوئے کہی، اجلاس میںاے ڈی سی جی عمران عصمت ، اسسٹنٹ کمشنرز خضر حیات بھٹی ، عدنان رشید ، فضل عباس ،سی او ہیلتھ ڈاکٹر مشتاق بشیر عاکف ،سی او ایجوکیشن چوہدری ذوالفقار حسین ،ڈپٹی ڈی اوز ہیلتھ ڈاکٹر سعادت ، ڈاکٹر امیر علی ، ڈاکٹر شفقت، ایس این اے مہر عمر حیات سپراء، سی اوز میونسپل کمیٹی و ضلع کونسل کے علاوہ مختلف محکموں کے افسران بھی موجود تھے،سی او ہیلتھ ڈاکٹر مشتاق بشیر عاکف نے ضلع بھر انسداد ڈینگی کے حوالے سے جاری سرویلنس کے بارے میں ڈپٹی کمشنرسید امان انور قدوائی کو بریفنگ دی اور ڈیش بورڈ کا جائزہ لیا گیا، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی نے متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ روزانہ کی بنیاد پر تعلیمی و دیگر اداروں میں آگاہی کیلئے سیمینارز اور واکس منعقد کروائی جائیں ، قبرستانوں ، ٹائر شاپس ، کباڑ کی دوکانوں ،سوئمنگ پولزاور سروس سٹیشنز پر ممکنہ ڈینگی لاروا کے سدباب کیلئے خصوصی اقدامات کریں اور ان مقامات کو بار بار چیک کریں، روزانہ کی سرگرمیوں کو اینڈ رائڈ موبائل کے ذریعے ڈیش بورڈ پر اپ لوڈ کریں،آخر میں ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی نے کہاہدایت کی کہ محکمہ صحت و دیگر محکموں کے افسران ، ڈینگی ٹیمیں شہریوں میں ڈینگی کے حوالے سے زیادہ سے زیادہ آگاہی دیںکہ وہ اینٹی ڈینگی ٹیموں سے تعاون جاری رکھیں اور گھروں دوکانوں میں ڈینگی کی افزائش کا ماحول پیدا نہ ہونے دیں تاکہ مشترکہ کاوشوں سے اس سیزن میں بھی ڈینگی کو شکست دی جا سکے ۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.