پاکستان میں جمہوریت توانااورپارلیمانی نظام مضبوط ہورہاہے، مریم اورنگزیب

اسلام آباد : وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اور نگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان میں جمہوریت توانا ہورہی ہے ¾ پارلیمانی نظام مزید مضبوط ہو رہا ہے ¾ رواں سال مئی، جون جمہوریت کے 10سال مکمل ہونے کی خوشخبری کے ساتھ طلوع ہوگا ¾ 2018میں عوام آزادانہ رائے کے حق سے اقتدار کی منتقلی کا دوسرا جمہوری روشن باب لکھیں گے ¾پاکستانی میڈیا کو حاصل آزادی کی کہیں اور مثال نہیں ملتی ¾پاکستان میں اقلیتیں محفوظ اور خواتین با اختیار ہیں ¾   قومی دھارے میں ان کا کردار بڑھ رہا ہے ¾ماضی سے موجودہ پاکستان زیادہ روشن ہے ¾انشاءاللہ جلد دنیا ترقی یافتہ اور خوشحال پاکستان کی تصویر دیکھے گی۔ پیر کو ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کیلئے ڈیوس روانگی سے قبل گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ کوئی مشکل مسلم لیگ (ن)حکومت کو قومی ترقیاتی اہداف کے حصول سے نہ روک سکی ¾قائد اعظم کے نظریے کے تحت جدید اور روشن پاکستان کی معمارمسلم لیگ(ن) ہے۔ وزیر مملکت نے کہاکہ پاکستان میں جمہوریت توانا ہورہی ہے ¾ پارلیمانی نظام مزید مضبوط ہو رہا ہے انہوںنے کہا کہ رواں سال مئی، جون جمہوریت کے 10سال مکمل ہونے کی خوشخبری کے ساتھ طلوع ہوگا انہوںنے کہاکہ 2018میں عوام آزادانہ رائے کے حق سے اقتدار کی منتقلی کا دوسرا جمہوری روشن باب لکھیں گے ۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ پاکستان میں آئین و قانون کی حکمرانی ہے ¾ ادارے بااختیار اور پوری آزادی سے کام کررہے ہیں ¾خوش قسمت ملک ہے جہاں سول سوسائٹی انتہائی متحرک، اظہاررائے کا بنیادی آئینی حق محفوظ ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستانی میڈیا کو حاصل آزادی کی کہیں اور مثال نہیں ملتی ¾صحافیوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے جامع قانون سازی پر کام کر رہے ہیں۔مریم اور نگزیب نے کہا کہ کروڑوں شہریوں کا سوشل میڈیا کا بھر پور استعمال ثبوت ہے کہ پاکستان جدید ٹیکنالوجی کے استعمال میں ترقی یافتہ دنیا سے پیچھے نہیں ۔انہوںنے کہا کہ پارلیمان نے اطلاعات تک رسائی کا حکومت کا پیش کردہ بل منظورکرکے جمہوریت کو قوت دی،مریم اورنگزیب نے کہاکہ اس بل کی منظوری میں تمام سیاسی جماعتوں کا کردار لائق تحسین ہے ۔انہوں نے کہا کہ دنیا کا پاکستان کو ابھرتی ہوئی معیشت کے طور پر تسلیم کرنا حکومتی کارکردگی کا واضح ثبوت ہے۔ وزیرمملکت نے کہ اکہ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کے وژن کے تحت اٹھائے گئے اقدامات ،مسلح افواج، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بے مثال قربانیوں سے ملک میں امن بحال ہوا انہوں نے کہاکہ قوم کو سلام ہے جس نے دہشتگردی کے ناسور کا صبر، استقامت اور شجاعت سے مقابلہ کیا۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ دہشتگردی کے واقعات میں واضح کمی پاکستان کے عزم اورسچائی کی فتح ہے۔ انہوں نے کہا کہ کثیر القومیتی ثقافت، کھیل، عظیم قومی ورثہ اور مسحور ک±ن سیاحتی مقامات پاکستان کا اصل چہرہ ہیں۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ پاکستان کھیل ، ثقافت اورفنون لطیفہ میں گہری دلچسپی رکھنے والی زندہ دل قوم ہے انہوںنے کہاکہ موجودہ حکومت علم و ادب کی ترویج اورفلم کے شعبوںکو فعال بنا رہی ہے ۔وزیرمملکت نے کہا کہ پاکستان میں اقلیتیں محفوظ اور خواتین با اختیار ہیں۔ قومی دھارے میں ان کا کردار بڑھ رہا ہے،مریم اورنگزیب نے کہاکہ اطلاعات ونشریات، قومی صحت، وزیراعظم یوتھ پروگرام، انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارتوں کی قیادت خواتین کو دے کر پاکستانی خواتین کو بااختیار بنایا گیا۔ انہوںنے کہاکہ قائد مسلم لیگ (ن) محمد نواز شریف کی سوچ کے تحت ہر شعبہ ہائے زندگی میں خواتین کو مواقع دے کر پاکستان کی ترقی میں حصہ لینے کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے ۔ وزیرمملکت نے کہاکہ ورلڈ اکنامک فورم میںنمائندگی کرنے والے پاکستانی وفد میں سب سے زیادہ خواتین ہیں۔ وزیر مملکت نے کہا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی گورننس میں خواتین کی یکساں شرکت کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں انہوںنے کہاکہ نوجوان آبادی کی اکثریت رکھنے والے خوش قسمت ملک کے طور پر ینگ پاکستان ایک نئی شناخت لے کر ابھرے گا۔ انہوںنے کہا کہ نوجوانوں کی تعلیم ، تربیت ،مثبت سرگرمیوں سمیت با روزگار اور ہنر مند بنانا مسلم لیگ ن حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت نوجوانوں کو آگے بڑھنے کے مواقع دینے کا انقلابی پروگرام جاری ہے۔ انہوںنے کہاکہ دہشت گردی کو شکست دے کر پاکستان نے دنیا میں اپنا مثبت تشخص اجاگر کیا ہے۔ وزیر مملکت نے کہا کہ ماضی سے موجودہ پاکستان زیادہ روشن ہے ¾لوڈشیڈنگ ختم اور توانائی کے بحران پر قابو پا لیا گیا ہے۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ انشاءاللہ جلد دنیا ترقی یافتہ اور خوشحال پاکستان کی تصویر دیکھے گی


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.