Daily Taqat

پنجاب کے سرکاری سکولوں میں 8جون سے گرمیوں کی تعطیلات کا فیصلہ

لاہور: محکمہ تعلیم پنجاب نے صوبہ بھر کے سرکاری سکولوں میں 8 جون سے گرمیوں کی تعطیلات کا فیصلہ کیا ہے تاہم فیصلے کا نوٹیفکیشن آئندہ چند روز میں جاری کر دیا جائیگا۔ذرائع کے مطابق، محکمہ سکول ایجوکیشن کے نئے شیڈول کے بعد سرکاری اور نجی سکولوں میں چھٹیاں یکم جون کے بجائے 8 جون سے ہوں گی جب کہ تعطیلات 14 اگست کے بجائے 10 اگست تک ہوں گی۔ رمضان المبارک میں سکولوں کے اوقات کار صبح 7:00 بجے سے 11 بجے تک ہوں گے۔یاد رہے سندھ میں گرمی میں اضافے کے باعث تعلیمی اداروں میں وقت سے پہلے ہی موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا۔ محکمہ تعلیم سندھ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق موسم گرما کی تعطیلات یکم جون سے 31 جولائی کے بجائے 14 مئی سے 16 جولائی تک ہونگی۔محکمہ تعلیم نے صوبے میں بڑھتی گرمی اور رمضان المبارک کی آمد کے پیش نظر وقت سے پہلے تعطیلات کی سمری وزیراعلی سندھ کو ارسال کی تھی جو منظور کی گئی۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »