شیخ رشید کی نااہلی کیلئےدائردرخواست قابل سماعت ہونے بارے فیصلہ محفوظ

لاہور: ہائیکورٹ نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی نا اہلی کیلئے دائر درخواست کے قابل
سماعت ہونے یا نہ ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا۔جمعہ کو لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے کیس کی سماعت کی،درخواست گزار شہری مرزا محمد صادق نے موقف اختیار کیا کہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے متحدہ اپوزیشن کے جلسے میں استعفی دینے کا اعلان کیا مگر آج تک اپنا استعفیٰ اسپیکر قومی اسمبلی کو تحریری طور پر نہیں دیا۔انہوں نے کہا کہ غلط بیانی پر شیخ رشید آئین کے آرٹیکل 62اور 63کے معیار پر پورا نہیں اترتے ،درخواست میں استدعا کی کہ عدالت شیخ رشید کو قومی اسمبلی کی نشست کیلئے نااہل قرار دے۔ عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.