Daily Taqat

نیب کا جعلی درخواست گزاروں کے خلاف کاروائی کا فیصلہ

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب )نے فرضی اور جعلی درخواستوں کی حوصلہ شکنی کے لیے درخواست گزاروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں سزا دینے کا فیصلہ کیا ہے ناور کہا ہے کہ جعلی درخواست دینے والے کو ایک سال قید اور جرمانہ کیا جائے گا، نیب فیس نہیں کیس کی بنیاد پر کارروائی پر یقین رکھتا ہے، شکایات کو ثبوتوں کے ساتھ مد نظر رکھا جائے گا، 2 ماہ تک تحریری شکایات کی جانچ پڑتال کے بعد کارروائی کا آغاز کیا   جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) نے جعلی اور فرضی شکایات پر کارروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جھوٹ اور جعلی درخواستیں دینے والوں کو سزا اور جرمانہ کیا جائے گا۔چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال نے کہا ہے کہ جعلی درخواست دینے والے کو ایک سال قید اور جرمانہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ نیب فیس نہیں کیس کی بنیاد پر کارروائی پر یقین رکھتا ہے۔

چیئرمین نے کہا کہ شکایات کو ثبوتوں کے ساتھ مد نظر رکھا جائے گا۔ شکایت کنندہ کو مکمل ثبوتوں کے ساتھ بیان حلفی جمع کروانا ہوگا۔ 2 ماہ تک تحریری شکایات کی جانچ پڑتال کے بعد کارروائی کا آغاز کیا جائے گا۔ترجمان نیب نے کہا کہ شکایت کنندہ کی شکایت درست ثابت ہونے پر 4 ماہ کے اندر انکوائری کا عمل مکمل کیا جائے گا۔ ترجمان کے مطابق نیب نے فیصلہ فرضی درخواستوں کی حوصلہ شکنی کے لیے کیا ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »