Daily Taqat

آسیہ کو چھوڑنے کا فیصلہ اعلیٰ ترین عدلیہ نے کیا تھا، احسان خان

شیخوپورہ :  پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ کے سابق صوبائی نائب صدر احسان خان نے کہا ہے کہ ملک کو مسائل کی دلدل سے نکال کر تیز رفتار ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا جائے گا سی پیک منصوبہ پر کام کو معیاری بنانے کیلئے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے، یہ منصوبہ پاکستان کو پائیدار ترقی و خوشحالی کی مضبوط بنیاد فراہم کریگا، اس لئے حکومت اس منصوبے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی وزیراعظم عمران خان پاکستان کی سوچ لے کر آئے ہیں اور اس کی عملداری کو ہر قیمت پر یقینی بنائیں گے، انہوں نے کہا کہ ہر معاملے میں افواج پاکستان کو دھکیلنا‘ برا بھلا کہنا اور کھلے عام جلسے جلوسوں میں اس پر تنقید کرنا انتہائی افسوسناک ہے جو لوگ اس قسم کے اقدامات کرتے ہیں وہ کسی صورت بھی محب وطن پاکستانی کہلوانے کے قابل نہیں کیونکہ یہ اپنے اقدامات سے جگ ہنسائی کا باعث بن رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ آسیہ مسیح کو چھوڑنے کا فیصلہ ملک کی اعلیٰ ترین عدلیہ نے کیا تھا۔

اس معاملے میں فوج اور حکومت کا کوئی کردارنہیں لہذاٰاس سلسلہ میں فوج اور حکومت پر تنقید بے معنی ہے اگر کسی کو ئی اعتراض ہے تو وہ آزاد عدلیہ سے اپیل کرنے کا حق رکھتا ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »