Daily Taqat

داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ جون 2023ءتک 4 ہزار 320 میگاواٹ بجلی کی پیداوار شروع کرے گا

اسلام آباد :  داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ جون 2023ء تک 4 ہزار 320 میگاواٹ بجلی کی پیداوار شروع کردے گا، منصوبہ دومراحل میں مکمل کیا جائے گا۔ وزارت توانائی کے ذرائع کے مطابق اس منصوبے پر پہلے مرحلے میں سول ورک جون2017ءسے جاری ہے۔ پہلے مرحلے میں بجلی کی پیداوار کے 6 یونٹس نصب کئے جائیں گے جن سے 2107 میگاواٹ بجلی سالانہ حاصل ہوگی۔ پہلے مرحلے میں ڈیم اور سپیل ویز بنائے جائیں گے جبکہ دوسرے مرحلے میں صرف مشینری نصب کی جائے گی۔ اس منصوبے کی تکمیل سے تربیلا ڈیم کی عممر 40 سال تک بڑھ جائے گی اور یہ ڈیم میں مٹی اور ریت کو آنے سے روکے گا۔ ڈیم سے دوسرے مرحلے میں 2160میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »