تمام سرکاری سکولز میں روزانہ کی بنیاد پر وزٹ کیے جائیں، شوکت علی شیروانی

وہاڑی: چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی شوکت علی شیروانی نے کہا سرکاری سکولوں میں معیاری تعلیم کے ساتھ صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا میری اولین ترجیح ہے جس کیلئے ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے ناقص رزلٹ دینے والے اساتذہ کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ و ڈپٹی ایجوکیشن آفیسرز کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ ضلع کے تمام سرکاری سکولوں میں روزانہ کی بنیاد پر وزٹ کیے جائیں تاکہ کام نہ کرنے والے اساتذہ کی نشاندہی ہونے کے بعد سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جاسکے۔ جبکہ بہترین رزلٹ دینے والے اساتذہ کو حوصلہ افزائی کیلئے تعریفی اسناد سے بھی نوازا جائے گا انہوں نے کہا کہ سرکاری سکولوں میں بچوں کی کارکردگی کے حوالے سے ڈیٹا آن لائن کیا گیا جس کو روزانہ کی بنیاد پر اپڈیٹ کیا جاتا ہے اس سے سکول کی تمام کلاسسز کے رزلٹ کا باآسانی پتا لگایا جاسکتا ہے ناقص رزلٹ آنے پر سکول سربراہ سے بھی پوچھا جائے گا جو اپنے سکول کے بہتر رزلٹ دینے کا پابند ہے۔

انہوں نے بچوں کے والدین سے بھی درخواست کی کے اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کے لیے سرکاری سکولوں میں داخلہ کروائیں جس سے سرکاری سکولوں میں بچوں کی کمی کو بھی پورا کیا جاسکے گا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.