[wp_news_ticker_benaceur_short_code]

رانا ثنا اللہ مجرمانہ خصوصیات کے حامل’اس لیے انھیں باقی سب بھی مجرم ہی نظر آتے ہیں : فیاض الحسن چوہان

[mashshare]

لاہور: صوبائی وزیر برائے اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن  چوہان نے کہا ہے کہ رانا ثنا اللہ صاحب خود تو کرپٹ بھی ہیں ،بددیانت بھی ہیں، قاتل بھی ہیں،اور قاتلوں کو پناہ دینے والے بھی ہیں۔انکی ساری بنیادی خصوصیات مجرمانہ ہیں۔

اس لیے انھیں باقی سارے بھی مجرم ہی نظر آتے ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ جو جیسا ہوتا ہے اسے با قی بھی ویسے ہی نظر آتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر برائے اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان نے کوٹ لکھپت جیل کے باہر رانا ثنا اللہ کے وزیر اعظم عمران خان، وزیر اعلی سردار عثمان بزدار اور پاکستان تحریک انصاف مخالف بیان پر ردِعمل دیتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاون کی نئی جے آئی ٹی بن گئی ہے اور اب انھیں اپنا مستقبل نظر آ رہا ہے۔ اس بات کا غم و غصہ ہم پر نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ رانا ثنا اللہ اور ان کے حواری سب کان کھول کر سن لیںکہ تحریک انصاف اپنے پانچ سال ضرور پورے کرے گی اور پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرے گی اور اس نقصان کا ازالہ کرے گی جوپچھلے 40سالوں میں ان چوروں اور لٹیروںنے پاکستان کو پہنچایا ہے۔

انشاءاللہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ملک کا نقصان بھی پورا ہوگا اور پاکستان تعمیر و ترقی کی طرف جائے گا۔صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ اب جو رانا ثنا اللہ صاحب نمبر گیم سے حکومت کو گرانے کی باتیں کر رہے ہیں۔

اسی ن لیگ کے 5 ایم پی ایز نے الیکشن کے بعد اورحکومت بننے سے پہلے ایک صحافی کے ذریعے رابطہ کیا کہ ہم فارورڈبلاک بنا نا چاہتے ہیں۔ اس پر میں نے اور ہماری لیڈر شپ نے کوئی جواب نہیں دیا کیونکہ ہم ان چیزو ں کے قائل نہیں ہیں۔

پاکستان میں کرپشن کی بنیاد رکھنے والے آلِ شریف خود ہیں وہ کس منہ سے تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہیں۔ ایک دن لگتا ہے فارورڈبلاک بنا نے میں لیکن ہماری سیاست ایسی نہیں ہے اور نہ ہم ایسی سیاست کرنا چاہتے ہیں۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.