Daily Taqat

روزنامہ امت کی ترسیل روکنے پر سی پی این ای کی شدید مذمت

کراچی:  کونسل آف پاکستان نیوزپیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای) کی جانب سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں کراچی شہر کے بعض علاقوں میں روزنامہ امت کی ترسیل روکنے اور  اخباری کاپیوں کے بنڈل جلانے کے مبینہ واقعات پر شدید مذمت کرتے ہوئے تمام سیاسی جماعتوں، تنظیموں اور کارکنوں سے اپیل کی ہے کہ وہ آزادی صحافت اور اختلاف رائے کا احترام کریں اور روزنامہ امت سمیت کسی بھی اخبار کی تقسیم، ترسیل اور فروخت میں رکاوٹیں نہ ڈالیں۔ واضح رہے کہ روزنامہ امت نے سی پی این ای کے مرکزی سیکریٹریٹ کو آگاہ کیا ہے کہ پشتون تحفظ موومنٹ کے بعض کارکنوں کی جانب سے بدھ کو کراچی کے بعض علاقوں میں مبینہ طور پر روزنامہ امت کی ترسیل روکی گئی اور اخبارات کے بنڈل جلائے گئے۔ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ صحافت کی آزادی اور اختلاف رائے کا احترام جمہوری عمل کا بنیادی جزو ہے اور اخبارات پر کسی بھی قسم کا دباو¿ برداشت نہیں کیا جائے گا۔ سی پی این ای نے اس سلسلے میں آئی جی سندھ، ڈی جی رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ اخبارات اور اخبار فروش برادری کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »