Daily Taqat

میڈیا میں انتشار اختلافات اور گزوہ بندیوں پر شدید تشویش اور اضطراب ہے، سی پی این ای

کراچی:  کونسل آف پاکستان نیوزپیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای) نے ملک میں پر امن، آزادانہ اور غیر جانبدارانہ بنیادوں پر عام انتخابات کے انعقاد کے لئے میڈیا کی آزادی کو انتہائی اہمیت کا حامل قرار دیتے ہوئے تمام میڈیا اداروں اور میڈیا تنظیموں کے مابین اتحاد کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ کراچی میں گزشتہ روز منعقدہ سی پی این ای کے سالانہ اجلاس عام کے موقع پر منظور کی گئی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ملک میں جمہوری عمل کی پائیداری، سیاسی استحکام  ، سماجی اور معاشی ترقی کے لئے ضروری ہے کہ عام انتخابات پر امن، آزادانہ اور غیر جانبدارانہ بنیادوں پر منعقد ہوں تاہم اس کے لئے میڈیا کا آزادانہ، خودمختارانہ اور غیر جانبدارانہ کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ قرارداد میں مزید کہا گیا ہے کہ آئندہ چند دنوں میں وفاق اور صوبوں کی منتخب حکومتیں اپنی مدت مکمل کر کے سبکدوش ہونے والی ہیں جس کے بعد عام انتخابات کے انعقاد کے لئے نگراں حکومتوں کی تشکیل کا مرحلہ آئے گا۔ قرارداد میں کہا گیا کہ بدقسمتی سے جہاں ایک طرف ملک میں شدید سیاسی تقسیم واضح سے واضح ہوتی جا رہی ہے وہاں میڈیا کے اداروں اور تنظیموں کے مابین بھی اتحاد، ہم آہنگی اور رابطوں کا نہ صرف شدید فقدان ہے بلکہ شدید انتشار کی کیفیت ہے۔ اجلاس عام میں کہا گیا کہ سی پی این ای کو میڈیا میں انتشار، اختلافات اور گروہ بندیوں پر شدید تشویش، بے چینی اور اضطراب ہے کیونکہ یہ صورتحال آزادی صحافت، آزادی اظہار اور جمہوری عمل کے استحکام کے لئے بھی انتہائی خطرناک ہے چنانچہ اس صورتحال کے تدارک پر غور اور مناسب لائحہ عمل کی تیاری کے لئے سی پی این ای نے پہل کاری کرتے ہوئے فوری طور پر ”پاکستان میڈیا کنونشن“ کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے تاکہ میڈیا اداروں اور میڈیا تنظیموں کے مابین باہمی رابطوں، اشتراک اور اتحاد کے ذریعے میڈیا کی آزادی اور معاشی استحکام کے مقاصد کا حصول ممکن ہو سکے۔ سی پی این ای نے واضح کیا ہے کہ میڈیا کے لئے ضروری ہے کہ پاکستان کا میڈیا اپنی آزادی، خودمختاری اور غیر جانبداری برقرار رکھنے کے لئے متحد ہو تاکہ میڈیا ہر ممکنہ سیاسی، ریاستی، غیر ریاستی اور معاشی دباو¿ کا مقابلہ کرنے کا اہل ہو سکے۔ قرارداد میں میڈیا سے متعلق تمام اداروں اور شخصیات سے تعاون کی اپیل بھی کی گئی ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »