Daily Taqat

قائداعظم اوراقبال کی فکرسے ہٹ کرملک چلانے کا ہرتجربہ ناکام ہوا : شہباز شریف

لاہور : قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملکی ترقی، خوشحالی، بہتری کے لیے علامہ اقبال کے پیغام کواپنانا ہوگا، قائداعظم اوراقبال کی فکرسے ہٹ کرملک چلانے کا ہرتجربہ ناکام ہوا۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے یوم اقبال کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ شاعر مشرق ڈاکٹرعلامہ محمد اقبال کے یوم ولادت کو خوشی اور برکت کا دن سمجھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال اس ستارے کی مانند ہیں جس کی روشنی تیزتر ہو رہی ہے، ملکی ترقی، خوشحالی، بہتری کے لیے علامہ اقبال کے پیغام کو اپنانا ہوگا۔مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ قائداعظم اوراقبال کی فکرسے ہٹ کرملک چلانے کا ہرتجربہ ناکام ہوا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »